?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی آرمی افسر کی گولڈن ٹیمپل پر پاکستانی حملے کے الزامات کو مسترد کردیا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کے دعوے بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، درحقیقت یہ بھارت ہی تھا جس نے پاکستان میں مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، بھارت کا الزام عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی فوجی افسر کی گولڈن ٹیمپل پر پاکستانی حملے کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان گولڈن ٹیمپل پر حملے کی کوشش کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے، گولڈن ٹیمپل سکھ عقیدے کی قابل احترام جگہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ درحقیقت یہ بھارت ہی تھا جس نے پاکستان میں مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، بھارت کا الزام عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان سکھ مذہب کے بہت سے مقدس مقامات کا قابل فخر محافظ ہے، پاکستانی تمام مذاہب کے مقدس مقامات کا احترام کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتریوں کا خیرمقدم کرتا ہے، پاکستان کرتارپور کوریڈور کے ذریعے گوردوارہ صاحب کرتارپور تک ویزا فری رسائی بھی فراہم کرتا ہے، گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کے دعوے بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
واضح رہے کہ آپریشن سندور میں بدترین شکست کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز وزارت خارجہ نے بھارتی میڈیا کے ان دعووں کو سختی سے مسترد کردیا تھا کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران پاکستان کی جانب سے شاہین میزائل کا استعمال کیا گیا۔
پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والا شاہین میزائل ٹو ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں پاکستان کی جانب سے شاہین میزائل کے استعمال کے حوالے سے بے بنیاد دعووں پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا تھا۔
یہ دعوے بھارتی فوج کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری کردہ ایک ویڈیو کے بعد سامنے آئے تھے، جس میں مبینہ طور پر پاکستان کے شاہین میزائل کا استعمال دکھایا گیا تھا، حقیقت واضح ہونے پر بھارتی فوج نے فوری طور پر اس گمراہ کن ویڈیو کو حذف کر دیا تھا۔
تاہم تب تک بھارتی میڈیا کے کچھ حصوں نے بغیر تصدیق کے اس جھوٹی کہانی کو پھیلا دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
حکومتی پالسیوں کے خلاف دس لاکھ سے زائد فرانسیسی سڑکوں پر
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:فرانس بھر میں تقریباً 10 لاکھ افراد نے ایمانوئل میکرون کے
جنوری
جرمنی وزیر اعظم یورپ اور روس کے درمیان محاذ آرائی میں اضافے کےحامی
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: جرمنی کے وزیر اعظم اولاف شولٹز نے جس کے ملک
اگست
بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں خواتین کی بے حرمتی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے
?️ 29 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر
مئی
آئی ایم ایف کے اثرات کے باعث اسٹیک ہولڈرز کو صارفین کیلئے بجٹ غیر سازگار ہونے کی توقع
?️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) 38 فیصد افراط زر اور غیر یقینی شرح تبادلہ
جون
نیتن یاہو کے ایران مخالف جھوٹ کا اصل مقصد ؛کیوبا کا انکشاف
?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے انکشاف کیا ہے
جولائی
صیہونی میڈیا کو بھی اپنی غیر قانونی ریاست کی تباہی کا یقین
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں کے موجودہ حالات کو پیچیدہ ایام
جون
بائیڈن کے لیے مشرق وسطیٰ کے سفر سے پانچ پیغامات
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں: مغربی ایشیا کے اپنے پہلے دورے میں، امریکہ کے 46
اگست
واٹس ایپ پر انسٹاگرام جیسا اسٹیٹس میں میوزک لگانے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان
?️ 26 اکتوبر 2024 سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ماہرین کی
اکتوبر