?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان سولر پینلز سے 25 فیصد بجلی بنانے والا دنیا کا پہلا بڑا ملک بن گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاکستان آبادی کے لحاظ سے بڑے ممالک میں دنیا کا پہلا ملک بن چکا ہے جہاں کل بجلی میں 25 فیصد سے زیادہ سولر پینلز سے پیدا کی جارہی ہے، پاکستان میں سولر پینلز کے اس تیز ترین پھیلاؤ سے نہایت اہم شعبہ توانائی کے بین الاقوامی ماہرین بھی حیرت کا شکار ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ جنوری تا اپریل 25ء کے چار مہینوں میں پاکستان میں سب سے زیادہ بجلی سولر پینلوں سے ہی بنائی گئی، 2202ء میں پاکستان نے 3 ہزار 500 میگاواٹ بجلی بنانے والے سولر پینل چین اور دیگر ممالک سے درآمد کیے، 2024 ء میں 16 ہزار 600 میگاوٹ بجلی بناتے پینل امپورٹ کیے گئے اور رواں سال کے صرف چار مہینوں میں ہی 10 ہزار میگاواٹ بجلی بنانے والے پینل درآمد کیے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں شمسی توانائی فروغ پا رہی ہے جو فوسل فیولز کی نسبت آلودگی نہ پیدا کرتی بجلی بناتی ہے ، فی الوقت یورپی ملک لکسمبرگ اپنی 46 فیصد بجلی سولر پینلوں سے بنا رہا، اس کے بعد لیتھونیا 43.6 فیصد، اسٹونیا 41.9 فیصد، ہنگری 37.5 فیصد اور ہالینڈ 37 فیصد بجلی سولر سے بنانے والا ملک ہے جب کہ اس وقت دنیا میں صرف 20 ملک سولر پینلز سے 25 فیصد بجلی بناتے ہیں اور ان ممالک میں پاکستان سب سے بڑا ملک ہے۔
دوسری طرف حکومت نے سولرپینل پر تجویز کردہ 18 فیصد ٹیکس کو کم کرتے ہوئے 10 فیصد پر لانے کا فیصلہ کیا ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بجٹ معاملات پر تفصیلی بیان دیتے ہوئے اتحادی جماعتوں خصوصاً پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ سولرسسٹم کیلئے 46 فیصد مال درآمد کیا جاتا ہے، سولرپینل پر 18 فیصد ٹیکس کو 10 فیصد پر لانے کا فیصلہ ہوا ہے، سولر پینلز پر افہام و تفہیم سے اب ٹیکس کی شرح کم کرکے 10 فیصد کر دی گئی ہے، یہ تمام فیصلے اتحادی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے کیے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکی اتحاد نے عین الاسد پر ڈرون حملے کی تصدیق کر دی
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں: داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد نے آج صبح ایک
اپریل
ن لیگ میں تحریک انصاف پر پابندی اور دیگر معاملات پر رائے تقسیم
?️ 19 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن میں پی ٹی آئی پر
مئی
پاکستان نے بھارتی وزارت داخلہ کا بیان مسترد کر دیا
?️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزارت داخلہ کا مقبوضہ کشمیرمیں
جون
اسرائیلی وزیر دفاع: ہم حماس پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ ہماری شرائط مانے
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: فوجی آپریشن "جیدیون کی رتھ” کے آغاز اور غزہ پر
مئی
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد خواتین کے حقوق سلب ہوجائیں گے: امریکا
?️ 30 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) افغانستان میں ذلت بھری ہار کے بعد ابھی بھی
اپریل
عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع
?️ 7 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی
جنوری
سندھ: خیرپور میں ہائی وے پر کوچ اور کار میں تصادم، باپ اور 2 بیٹیاں جاں بحق
?️ 2 اپریل 2025سندھ: (سچ خبریں) سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر گمبٹ کے قریب
اپریل
کیا غزہ میں جنگ بندی نیتن یاہو کی سیاسی خودکشی ہو گی؟
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں جنگ کے تناظر میں اپنے جائزے میں، اسرائیل
نومبر