پاکستان تحریک انصاف کے کچھ منحرف ارکان کا حکومت سے رابطہ

emran

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ تین منحرف ارکان نے واپسی کے لیے  حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پرویز خٹک کی اتحادی جماعتوں اور جہانگیر ترین گروپ سے رابطوں اور منحرف ارکان کے رابطوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تین منحرف اراکین نے واپس آنے کے لیے رابطہ کیا ہے جس پر وزیراعظم نے حکومتی ٹیم کو سیاسی رابطے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں وزیراعظم کی جانب سے طلب کیے جانے پر اٹارنی جنرل خالد جاوید خان بنی گالا پہنچے۔اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کے ہمراہ بابر اعوان اور وزیر داخلہ شیخ رشید بھی بنی گالا پہنچے۔

ملاقات میں اٹارنی جنرل نے عمران خان کو سپریم کورٹ میں آج کی سماعت اور منحرف اراکین سے متعلق ریفرنس پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران اٹارنی جنرل نے کہا کہ آپ بطور چئیرمین تحریک انصاف کارکنان کو ہدایت کریں کہ ایسے واقعات نہ ہوں۔جس پر وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف نے 14 منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے۔

وزیراعظم  کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سیاسی گرما گرمی عروج پر ہے۔حکومتی جماعت تحریک انصاف نے منحرف ہونے والے اراکین کو نوٹس جاری کر دئیے۔جن ارکان کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں افضل ڈھانڈلہ، نور عالم خان، نواب شیروسیر، راجہ ریاض، رانا قاسم نون، احمد حسین ڈیہڑ، عبدالغفار وٹو، مضدوم باسط سلطان، عامر بلال گوپانگ، خواجہ شیراز، سردار ریاض مزاری، رمیش کمار، وجہیہ قمر اور نزہت پٹھان شامل ہیں۔

شوکاز نوٹسز پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کیے، نوٹس میں منحرف ارکان سے وضاحت طلب کی گئی اور ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی۔ نوٹس میں یہ بھی کہا کہ 7 روز تک جواب نہ دینے اور واپس نہ آنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

مراکش نے دیا فلسطینیوں کے ساتھ دشمنی کا ثبوت، انتہا پسند اسرائیلی وزیراعظم کو عہدہ سنبہالنے پر مبارکباد پیش

?️ 18 جون 2021مراکش (سچ خبریں)  افریقی ملک مراکش نے فلسطینیوں کے ساتھ دشمنی کا

بیرسٹر گوہر نے اسد مجید کا بیان دوبارہ ریکارڈ کرنے کا مطالبہ کردیا

?️ 21 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے ڈونلڈ لو

یوکرین بحران کے بارے میں سوئٹزرلینڈ میں نشست

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ جون کے وسط میں یوکرین

سابق چیف جج رانا شمیم عدالت میں پیش ہو گئے

?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم مبینہ

اسرائیل میں یہودیوں کے اہم تہوار میں بھگدڑ، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 30 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل میں یہودیوں کے اہم تہوار میں بھگدڑ

جماعت اسلامی نے 26ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

?️ 4 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم

یوکرین کا تین دیہات پر دوبارہ قبضہ کرنے کا دعویٰ ،روس کی تردید

?️ 12 جون 2023سچ خبریں:یوکرینی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ روسی افواج کے خلاف جوابی

دنیا بھر میں صیہونی سفارت خانوں میں الرٹ

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ اور مزاحمتی محور کی ممکنہ جوابی کارروائیوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے