پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 17 ملازمین کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم شرپسندوں کیخلاف درج

?️

پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے 17 ملازمین کے اغوا کا مقدمہ ”نامعلوم شرپسندوں“ کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی اے ای سی کے پرائیویٹ ملازم جمعرات کی صبح ضلع کے علاقے قابو خیل میں ایک پروجیکٹ سائٹ پر جا رہے تھے کہ لکی مروت میں مسلح حملہ آوروں نے ان کی پرائیویٹ کوچ کو روک لیا۔

اغوا کار ملازمین کو یرغمال بنا کر نامعلوم مقام پر لے گئے، بعد ازاں دریائے کرم کے کنارے جنگلاتی علاقے میں کوچ کو چھوڑ کر آگ لگا دی۔

واقعے کے چند گھنٹے بعد سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر مغوی ملازمین کو دکھایا گیا، کارکنوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے عسکریت پسندوں کے مطالبات کو پورا کرے، پولیس نے بعد میں 17 میں سے 8 ملازمین کو بازیاب کرالیا۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) لکی مروت کے صدر اسٹیشن ہاؤس آفسر شکیل خان نے بنوں میں تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم شرپسندوں کے خلاف درج کرائی۔

ایف آئی آر میں دہشت گردی، خوف و ہراس پھیلانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، اس میں کہا گیا کہ شر پسندوں نے پی اے ای سی ملازمین پر گھات لگا کر حملہ کیا، اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچنے پر پولیس نے وین کو جلتا ہوا پایا جب کہ ملازمین لاپتا تھے۔

یاد رہے کہ لکی مروت 2000 کی دہائی کے اوائل سے دہشت گردی اور تشدد کا مرکز رہا ہے، سیکیورٹی آپریشنز کے بعد اس خطے میں کچھ مدت کے لیے امن ہوا لیکن گزشتہ چند برسوں میں ایک بار پھر عسکریت پسندی نے جنم لیا ہے۔

جب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان گروپ نے 2022 میں حکومت کے ساتھ جنگ ​​بندی کا معاہدہ توڑا، اس کے بعد سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے میں اضافہ ہوا۔

رواں ہفتے کے شروع میں ضلع میں نامعلوم مسلح افراد نے 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا، جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد کمانڈر کو قانون نافذ کرنے والوں اور گاؤں والوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

پابندیوں کے باوجود مسجد الاقصی میں 1 لاکھ فلسطینی نمازیوں کی شرکت

?️ 21 فروری 2026سچ خبریں:صیہونی پابندیوں کے باوجود 100 ہزار فلسطینی نمازیوں نے مسجد الاقصی

اسرائیل نے غزہ میں 6,000 انسانی امداد کے ٹرکوں کے داخلے کو روکا 

?️ 21 اکتوبر 2025 سچ خبریں: اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گیروں کی امداد اور

پنجاب میں 4 نئے اضلاع کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

?️ 16 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) بورڈ آف ریونیو نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی

حکومت نے کاروباری بندشوں کے بارے میں اہم فیصلہ سنا دیا

?️ 9 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا

?️ 2 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے

صہیونی وزیر نے فلسطینیوں کو کچلنے کے لیئے خطرناک منصوبہ بنانے کا اعلان کردیا

?️ 30 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر برائے عوامی سلامتی نے فلسطینیوں کی

الیکشن کمیشن نے بیشتر آزاد امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیے

?️ 18 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انتخابات کو ایک ہفتے سے زائد کا عرصہ

بیروزگار تھی، والدہ نے اداکاری کرنے کی حوصلہ افزائی کی، رمشا خان

?️ 11 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ رمشا خان نے انکشاف کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے