?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور وزارتِ انسانی حقوق نے بچوں پر ہونے والے تشدد کے خلاف قومی اسٹریٹجک ایکشن پلان تیار کرنے کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد بچاؤ کے اقدامات کو مضبوط بنانا اور ملک کے 11 کروڑ 20 لاکھ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام پاکستان میں بچوں کے خلاف مختلف اقسام کے تشدد، جیسے قتل، جسمانی و جنسی تشدد، نفسیاتی اذیت اور غفلت کے خاتمے پر توجہ دے گا۔
یہ منصوبہ ایسے وقت میں ترتیب دیا جا رہا ہے، جب ملک کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، جس میں 5 سال سے کم عمر ہر 3 میں سے صرف ایک بچے کی پیدائش کا اندراج ہوتا ہے اور ایک کروڑ 25 لاکھ سے زائد بچے چائلڈ لیبر میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔
تجاویز کی یہ مشاورتی نشستیں گزشتہ ہفتے کراچی میں شروع اور اسلام آباد میں اختتام ذیر ہوئیں، جن میں ماہرین، شراکت دار، صوبوں اور خود مختار علاقوں کے نمائندے شریک ہوئے۔
نئی حکمتِ عملی اقوامِ متحدہ کے کنونشن برائے حقوقِ اطفال اور ’انسپائر‘ فریم ورک کے اصولوں پر مبنی ہوگی، یہ ایک شواہد پر مبنی عالمی پیکیج ہے جو بین الاقوامی اداروں نے ڈبلیو ایچ او کی سربراہی میں تیار کیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے بیان کے مطابق INSPIRE فریم ورک 7 حکمتِ عملیاں تجویز کرتا ہے، جن کا تعلق قوانین، سماجی رویّوں، محفوظ ماحول، نگہداشت فراہم کرنے والوں کی معاونت، مالی استحکام، خدماتِ ردعمل، اور زندگی کے ضروری مہارتوں سے ہے، اور یہ بچوں پر تشدد کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔
11 کروڑ بچوں کو استحصال سے بچانے کیلئے مشاورت
وفاقی سیکریٹری برائے وزارتِ انسانی حقوق عبد الخالق شیخ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ منتشر کوششوں کو اب ایک مربوط، قومی، کثیر شعبہ جاتی حکمتِ عملی میں بدلنے کی ضرورت ہے، ایسی حکمتِ عملی جو تعلیم، صحت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کمیونٹی سسٹمز کو ایک پلیٹ فارم پر لائے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حکمتِ عملی ایک واضح اور متحد وژن مہیا کرے گی، جس میں قابلِ پیمائش اہداف، ادارہ جاتی ذمہ داریاں اور ایک مضبوط مانیٹرنگ و ایویلیوایشن فریم ورک شامل ہوگا۔
پیدائش کے اندراج کی کمی بچوں کے تحفظ میں بڑی رکاوٹ ہے، جس کے باعث بہت سے بچے کمزور اور غیر محفوظ رہ جاتے ہیں، بے گھر، مہاجر، اور غریب شہری بستیوں میں رہنے والے بچے استحصال، کم عمری کی شادیوں، اسمگلنگ اور چائلڈ لیبر کے زیادہ خطرات سے دوچار ہوتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
روس پر پابندیوں کے اثرات کے لئے صبر کی ضرورت ہے: بوریل
?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے تہران کے وقت
جولائی
نیتن یاہو "اسرائیلی فوج کی چوری” قانون کی حمایت کرکے اتحادیوں کو بلیک میل کرتا ہے
?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج میں حریدی مردوں کے لیے سروس سے استثنیٰ
نومبر
اسرائیل غزہ کی ملبہ برداری کی قیمت ادا کرے:واشنگتن
?️ 12 دسمبر 2025 اسرائیل غزہ کی ملبہ برداری کی قیمت ادا کرے:واشنگتن امریکہ نے
دسمبر
فلسطینیوں کی نسل کشی میں مودی بھی امریکا اور اسرائیل جتنا ذمہ دار ہے، پرکاش راج
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: بولی وڈ فلموں کے ولن معروف اداکار پرکاش راج نے
ستمبر
حزب اللہ کے خیبر آپریشن کے اہم پیغامات
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: فوجی امور کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ خیبر
اکتوبر
اسرائیل کے علاقائی اقدامات پر ایک نظر
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: جمہوریہ اسلامی ایران کے مسلح افواج کے اسرائیلی ریاست پر
جون
صیہونی ماہر کا حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی ماہر نے حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے
اکتوبر
کیا نیویارک میں نیتن یاہو اور الجولانی کی خفیہ ملاقات ہوگی؟ صہیونی میڈیا کا دعویٰ
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم
جون