?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی باہمی احترام اور تعاون کی ایک لازوال مثال ہے۔
دوسرے گولڈن پانڈا انٹرنیشنل کلچر فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنونِ لطیفہ، ثقافتی تعاون اور پاکستان-چین تعلقات پر روشنی ڈالی۔
صدر زرداری نے ایوارڈ جیتنے والے آرٹسٹوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتیں سرحدوں کی قید سے آزاد ہو کر لوگوں کو متحد کرتی ہیں، صوبہ سچوان میں پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ لی شو لی کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آصف زرداری نے مزید کہا ہے کہ پاکستان چین کے "تبادلہ تہذیب اور باہمی سیکھنے” کے وژن کی مکمل حمایت کرتا ہے، چین کے عالمی اقدامات GDI، GSI اور GGI اقدامات پائیدار ترقی، علاقائی استحکام اور عالمی اداروں کی شمولیت کو فروغ دیتے ہیں،
صدر مملکت نے زور دیا کہ GGI تہذیبوں کے تنوع، ثقافتی برابری اور عوامی تبادلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے، فن ایک عالمی زبان ہے جو دوریوں کو ختم کرتا ہے جبکہ پاکستان اور چین کی دوستی باہمی احترام اور تعاون کی ایک لازوال مثال ہے، ثقافت امن، خوشحالی اور مشترکہ مستقبل کے لیے ایک اہم پل ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران، چین اور پاکستان کے درمیان انسداد دہشت گردی مذاکرات
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ تہران، بیجنگ اور
جون
نگران وزیر اعظم کا دورہ امریکا ’بڑی ملاقاتوں‘ کے بغیر اختتام پذیر
?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز
ستمبر
سمندری طوفان سے پاکستان کو کوئی سنگین خطرہ نہیں
?️ 16 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا کہ سمندری
مئی
نیتن یاہو کے مخالف اتحاد کی زور آزمائی
?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کےسربراہ ، وزیر اعظم کے لئے حزب اختلاف کے
اپریل
کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع، امن پہلی ترجیح لیکن بھارت کو جواب دیں گے. ڈاکٹر محمد فیصل
?️ 8 مئی 2025لندن: (سچ خبریں) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے
مئی
طاقت کے بغیر سفارت کاری بے کار ہے: حزب اللہ
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں وفاداری بہ مقاومت کے گروہ کے رکن علی
دسمبر
سعودی اتحاد کے یمن پر 25 فضائی حملے
?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:سعودی جارحیت پسند اتحاد نےآج یمن پر 25 فضائی حملوں کیے
فروری
سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان پر پاکستان کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 4 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے سلامتی
اگست