🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان طویل المدتی شراکت داری کی دستاویز پر دستخط ہوگئے۔خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان اقتصادی اصلاحات پر اعلیٰ سطح پر بات چیت ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ نے ورلڈ بینک کے جنوبی ایشیا کے علاقائی نائب صدر مارٹن رائزر سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی اقتصادی ترقی سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
احد خان چیمہ نے نائب صدر مارٹن رائزر کا خیرمقدم کیا اور ورلڈ بینک گروپ کی جانب سے پاکستان کے لیے جاری حمایت اور مدد کے لیے شکریہ ادا کیا۔
اس دوران پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان طویل المدتی شراکت داری پر دستخط ہوئے ہیں۔
وزیر اقتصادی امور نے ورلڈ بینک کی حمایت اور تعاون پر اظہار تشکر کیا، ورلڈ بینک کے اعلیٰ عہدیدار نے پاکستان کے اقتصادی بحالی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر اور ورلڈ بینک کے نائب صدر کے درمیان کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر تبادلہ کیا گیا، نئے پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت سالانہ جائزے اور اقتصادی اصلاحات کے منصوبوں پر کام ہو گا۔
انہوں نے پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بڑے شعبوں میں کلیدی اصلاحات کے نفاذ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان اور ورلڈ بینک کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اہم ترقیاتی ترجیحات کا تعین جبکہ اقتصادی اصلاحات۔ توانائی۔ اور زرعی مواقع کو بڑھانے کیلیے منصوبے شامل ہوں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ورلڈ بینک نے پاکستان میں ترقیاتی تعاون بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے، انسانی وسائل اور زراعت پر مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا۔
مشہور خبریں۔
بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کے بانی امریکہ کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا
🗓️ 10 اپریل 2021دمشق (سچ خبریں) اگرچہ داعش کو امریکہ نے ہی اپنے مفادات حاصل
اپریل
ولید جنبلاط کے لیے یحییٰ السنور کا شکریہ کے پیغام
🗓️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ اور اس
ستمبر
سندھ میں کتوں کے قہر کی وجہ خود سندھ حکومت ہے
🗓️ 2 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سندھ شہر میں
اپریل
سابق موساد اہلکاروں سمیت سیکڑوں صیہونی فوجیوں کا جنگ بندی کا مطالبہ
🗓️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ موساد کے
اپریل
مغربی کنارے میں عام ہڑتال کی اپیل
🗓️ 27 فروری 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کے شہر طوباس میں مقیم فلسطینیوں نے صہیونی
فروری
صیہونیوں کی ترک وزیر خارجہ کی توہین
🗓️ 26 مئی 2022سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ کے سفارتی دورہ کے باوجود مقبوضہ فلسطین پہنچنے
مئی
زلزلے سے متعلق نئی تحقیق سامنے آگئی
🗓️ 26 جنوری 2022کیلیفورنیا(سچ خبریں) زلزلے کیسے آتے ہیں کیا زمین کی حرکت کی وجہ
جنوری
وزیراعظم کا صوبوں کے ساتھ مل کر ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کو فروغ دینے پر زور
🗓️ 21 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر تعلیم پر زور
مارچ