پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پایا ہے اور یہ معاہدہ  1.3 بلین ڈالرکے7 منصوبوں پر مشتمل ہے، وفاقی وزیر خسرو بختیار نے عالمی بینک کی جانب سے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عالمی بینک کا تعاون حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پراعتماد کا اظہارہے۔

تفصیلات کےمطابق عالمی بینک کیساتھ معاہدے پر وزارت اقتصادی امور کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ عالمی بینک کیساتھ 1.3 بلین ڈالرکے7 منصوبوں کیلئے معاہدہ طے ہوگیا ہے ، معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیرخسرو بختیار نے شرکت کی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے عالمی بینک کی 128 ملین ڈالر کی گرانٹ شامل ہیں جبکہ منصوبوں میں سماجی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی، زراعت ، خوراک، گورننس ،انسانی وسائل کےترقیاتی پروگرام شامل ہیں۔وفاقی وزیر خسرو بختیار نے عالمی بینک کی جانب سے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا عالمی بینک کا تعاون حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پراعتماد کا اظہارہے۔

خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ہماری معاشی پالیسی درست سمت جا رہی ہے، غربت کاخاتمہ،زرعی ترقی،موسمیاتی تبدیلی سےبچاؤ اولین ترجیح ہے، ترقیاتی منصوبوں کیلئے صوبوں کو وفاقی حکومت کی سپورٹ جاری رہےگی۔اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹرعالمی بینک نے کہا کہ عالمی بینک معاشی استحکام وترقی کیلئےتعاون جاری رکھے گا۔

دوسری جانب  عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو دیے جانے والے بیل آوٹ پیکج کے تحت 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔یاد رہے کہ 50 کروڑ ڈالر کی قسط پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اس سٹاف لیول معاہدے پر اتفاق کے بعد جاری کی جا رہی ہے، جس پر اس سال فروری کے مہینے میں دونوں اطراف نے باہمی اتفاق کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی جہازوں نے غزہ جنگ میں کام کرنے کی ہمت کیوں نہیں کی؟

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:   باخبر ذرائع نے المیادین نیٹ ورک کو بتایا کہ غزہ

غزہ میں حملہ آوروں کے لیے مزاحمت تیار

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:حماس کے سرکردہ رہنما خالد مشعل نے ترک ٹی وی چینل

تل ابیب کے قلب میں طاقتور ترین آپریشن

?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں:رعد فتحی حازم نامی نوجوان فلسطینی کے ہاتھوں مقبوضہ علاقوں میں

پی ٹی آئی روز بروز بہتر پوزیشن میں آ رہی ہے: شیخ رشید

?️ 31 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ

شیرین ابو عاقلہ کے قتل میں اسرائیلی حکومت کے جرم کے پیغامات کا تجزیہ

?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: الزیتون نیوز سائٹ کے تفتیشی ڈائریکٹر جنرل محسن محمد صالح

مشرق وسطی میں بوریل کے دورہ کا مقصد 

?️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں:یورپی یونین کے سفارتی مشن کے سربراہ جوزپ بوریل مشرق وسطیٰ

فن لینڈ کو روسی گیس کی برآمدات بند ؛ ڈان باس میں کارروائیوں میں شدت

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:  روسی حکومت نے ہفتے کے روز ڈونباس کے علاقے میں

سعودی اور اماراتی جیلیں آزادی اظہار رائے کے مجرموں کا قبرستان

?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کی دو تنظیموں نے آزاد رپورٹوں میں بتایا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے