?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پایا ہے اور یہ معاہدہ 1.3 بلین ڈالرکے7 منصوبوں پر مشتمل ہے، وفاقی وزیر خسرو بختیار نے عالمی بینک کی جانب سے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عالمی بینک کا تعاون حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پراعتماد کا اظہارہے۔
تفصیلات کےمطابق عالمی بینک کیساتھ معاہدے پر وزارت اقتصادی امور کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ عالمی بینک کیساتھ 1.3 بلین ڈالرکے7 منصوبوں کیلئے معاہدہ طے ہوگیا ہے ، معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیرخسرو بختیار نے شرکت کی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے عالمی بینک کی 128 ملین ڈالر کی گرانٹ شامل ہیں جبکہ منصوبوں میں سماجی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی، زراعت ، خوراک، گورننس ،انسانی وسائل کےترقیاتی پروگرام شامل ہیں۔وفاقی وزیر خسرو بختیار نے عالمی بینک کی جانب سے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا عالمی بینک کا تعاون حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پراعتماد کا اظہارہے۔
خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ہماری معاشی پالیسی درست سمت جا رہی ہے، غربت کاخاتمہ،زرعی ترقی،موسمیاتی تبدیلی سےبچاؤ اولین ترجیح ہے، ترقیاتی منصوبوں کیلئے صوبوں کو وفاقی حکومت کی سپورٹ جاری رہےگی۔اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹرعالمی بینک نے کہا کہ عالمی بینک معاشی استحکام وترقی کیلئےتعاون جاری رکھے گا۔
دوسری جانب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو دیے جانے والے بیل آوٹ پیکج کے تحت 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔یاد رہے کہ 50 کروڑ ڈالر کی قسط پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اس سٹاف لیول معاہدے پر اتفاق کے بعد جاری کی جا رہی ہے، جس پر اس سال فروری کے مہینے میں دونوں اطراف نے باہمی اتفاق کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کا عمرشریف کے انتقال پر تعزیتی پیغام
?️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کامیڈین اداکار عمرشریف کے
اکتوبر
بیلا حدید کا فلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ
?️ 16 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں)فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نےفلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت
مئی
اسرائیل اور امریکہ کے مہنگے دفاعی نظام بے نقاب
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: تل ابیب کے بین گوریون ایئرپورٹ پر یمنی مسلح فوج
مئی
بحرینی شہری کا صیہونیوں کے خلاف انوکھا اعتراض؛اسرائیلی ساختہ کپڑے نظر آتش
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک بحرینی شخص کو جب پتا چلا کہ جو کپڑے اس
اکتوبر
معاشی سرگرمیوں میں کمی ہوسکتی ہے، اسٹیٹ بینک
?️ 20 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا خیال ہے کہ
مئی
اندرون ملک بغیر کورونا ویکسی نیشن کے ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد ہو گئی
?️ 31 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اندرون ملک ہوائی سفر
جولائی
شباک نے نیتن یاہو اور صیہونی وزراء کے تحفظ کی سطح میں اضافہ کیا
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے خبر دی ہے
اگست
بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہیں.شہبازشریف
?️ 27 نومبر 2025منامہ: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بردار ملک بحرین
نومبر