پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 33 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ طے پا گیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ساتھ 33 کروڑ ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط کر دیے، یہ رقم سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے اور غربت کے خاتمے کے لیے نچلی سطح پر سماجی تحفظ کو وسعت دینے پر خرچ ہوگی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد موسمیاتی اثرات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے غربت میں کمی اور انسانی ترقی کے اقدامات کو بڑھانا ہے۔

اقتصادی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اعلامیے کے مطابق یہ قرض انٹیگریٹڈ سوشل پروٹیکشن ڈیولپمنٹ پروگرام (آئی ایس پی ڈی پی) کے تحت دیا گیا ہے جس کا مقصد غریب اور کمزور گھرانوں کی مدد کرنا ہے۔

یہ پروگرام ملک میں سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے اور وسعت دینے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی مالی اعانت سے جاری پروگرام پر مبنی ہے۔

اس رقم کے ذریعے ملک کے اہم سماجی تحفظ کے ادارے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ غریب اور کمزور خاندانوں کو موسمیاتی اثرات سے پیدا ہونے والی مشکلات میں کمی کی جاسکے۔

اس پروگرام کے ذریعے کم آمدنی والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں اور نوجوانوں کے لیے تعلیم کا حصول بہتر اور آسان بنایا جاسکے، اس کے علاوہ قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے مستحقین کے لیے صحت کی خدمات فراہم کرنا اور غذائی قلت دور کرنا بھی اس پروگرام کا حصہ ہوں گے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر اقتصادی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے ادارہ جاتی استعداد کار بڑھانے اور کم آمدنی والے خاندانوں کے بچوں کی تعلیم وصحت تک رسائی بہتر بنانے کے لیے قرض دہندہ سے اضافی مالی امداد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے اس سلسلے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے مسلسل تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے سماجی تحفظ کے جال کو مضبوط بنانے میں حکومت کے مقاصد کی حمایت کے لیے بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اضافی مالی مدد اس پروگرام کے مقاصد کے حصول میں مدد فراہم کرے گی جس میں بچوں اور نوجوانوں کے لیے تعلیم تک رسائی اور ترقی میں اضافہ، غربت میں کمی اور کمزور آبادیوں کے لیے صحت کی خدمات تک رسائی میں اضافہ اور غذائی سپلائیز تک رسائی کو بہتر بنانا شامل ہے۔

قرض کے معاہدے پر دستخط پاکستان میں سماجی تحفظ کے نظام کو بہتر بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

مالی سال 2025 کے بجٹ میں سماجی تحفظ کو وسعت دینے کے لیے اضافی وسائل مختص کیے گئے ہیں جن میں فلیگ شپ سوشل پروٹیکشن پروگرام کے لیے زیادہ بجٹ بھی شامل ہے۔

مشہور خبریں۔

ہیرس کی توجہ نوجوان ووٹرز پر

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: کملا ہیرس کی مہم نے اعلان کیا ہے کہ وہ قومی

گیس کی پیداوار میں کمی، سردیوں کی آمد کے پیشِ نظر حکومت مہنگی ایل این جی خریدنے پر مجبور

?️ 5 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد موسم

اسرائیل اصفہان کی دفاعی صنعت پر ڈرون حملے کا ذمہ دار

?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اتوار کو امریکی حکام اور

عمران خان پر الزام لگانے والوں کو شہباز گل کا سخت جواب

?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز

عمران خان خاتون جج زیبا چودھری سے معافی مانگنے پہنچ گئے

?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا

کراچی کے نتائج سے جمہوریت شرمسار ہوئی ہے: شہباز گل

?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اسلام

اقوام متحدہ میں افغانستان کی کرسی خالی؛طالبان کا ردعمل

?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: افغانستان کی عبوری حکومت کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ

سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر نے عہدے سے استعفی دے دیا

?️ 14 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے