?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور اٹلی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقادکیا گیا، دونوں وزرائے خارجہ کا پاکستان اور اٹلی کے درمیان پارلیمانی روابط کے فروغ پر اتفاق کیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، اٹلی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان اور اٹلی کے درمیان مربوط اشتراک، مستحکم تعلقات کا مظہر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقادکیا گیا، دونوں وزرائے خارجہ کا پاکستان اور اٹلی کے درمیان پارلیمانی روابط کے فروغ پر اتفاق کیا،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اٹلی کو جی 20کی صدارت سنبھالنے پر،اٹلی کے وزیر خارجہ کو مبارکباد دی اور کہاکہ جی 20کی طرف سے افغانستان کی صورتحال پر کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ خوش آئند ہے، پاکستان ،اٹلی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی سطح پر پاکستان اور اٹلی کے درمیان مربوط اشتراک، مستحکم تعلقات کا مظہر ہے۔
وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ اطالوی وفد کی قیادت اٹلی کے وزیر خارجہ لیوگی دے مایو نے کی شاہ محمود قریشی نے اطالوی ہم منصب کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کورونا وبا کے دوران اٹلی میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اطالوی ہم منصب کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔
انہوں نے کہاکہ جس طرح اٹلی نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے وہ قابل تحسین ہیں، ہمیں پاکستان میں، محدود وسائل کے باوجود، سمارٹ لاک ڈاﺅن کے ذریعے اس وبا پر قابو پانے اور اس کے پھیلاﺅ کو روکنے میں کافی مدد ملی ، پاکستان ،اٹلی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان یورپی یونین کے بہت سے ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر رابطے میں ہیں، مجھے یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل سمیت کئی یورپی وزرائے خارجہ کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کا موقع مل چکا ہے، وزیر خارجہ نے اٹلی کی جی 20کی صدارت سنبھالنے پر،اطالوی وزیر خارجہ کو مبارکباد دی اور کہاکہ جی 20کی طرف سے افغانستان کی صورتحال پر کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ خوش آئند ہے
اطالوی وزیر خارجہ نے افغانستان سے انخلا کے عمل میں اطالوی شہریوں کی معاونت پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا ، دونوں وزرائے خارجہ کا پاکستان اور اٹلی کے درمیان پارلیمانی روابط کے فروغ پر اتفاق کیا، دونوں وزرائے خارجہ کا دو طرفہ تعلقات کے استحکام اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہارکیا۔


مشہور خبریں۔
ایران سے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے: واشنگٹن پوسٹ
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے فرید زکریا کے قلم سے ایک رپورٹ
جون
جنگ بندی کی نئی صیہونی تجویز پر حماس کا ردعمل
?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک ذرائع نے انکشاف کیا
اپریل
کن ممالک میں بدھ کو عید الفطر ہو گی؟
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: سعودی عرب اور کئی دیگر ممالک نے اعلان کیا ہے
اپریل
شبوا میں متحدہ عرب امارات سے منسلک فیلڈ آپریشنز روم پر حملہ
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی ساری نے کہا کہ
فروری
یوکرین کے شہر لیسیچانسک پرروس کا قبضہ
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: روس کی نووستی خبر رساں ایجنسی نے ہفتہ کی
جولائی
لندن کا فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے حوالے سے مبہم موقف
?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: برطانیہ کے ڈپٹی وزیراعظم ڈیوڈ لیمے نے ملک کے فیصلے کا
ستمبر
روس شمالی کوریا سے توپ خانے کا گولہ بارود خرید رہا ہے: امریکہ
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں
ستمبر
ہم نے دوسرے ممالک میں بہت مداخلت کی:امریکی سابق عہدہ دار کا اعتراف
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں سابق امریکی مندوب جان بولٹن نے متعدد انکشافات
جولائی