?️
پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جو لوگ پاکستان اور آئین کے اصولوں کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات کیسے کئے جا سکتے ہیں۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کہ صوبے میں امن و امان قائم کرنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا، آئی ڈی پیز کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قیام امن کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے اور بعض حملوں میں افغان شہری ملوث پائے گئے ہیں، پاکستان نے افغان حکومت کو دہشت گردی کے واضح ثبوت فراہم کئے ہیں، تاہم وزیراعلی کے پی کا سرحد پار جا کر ثبوت طلب کرنا غیر منطقی اور مضحکہ خیز اقدام ہے، پی ٹی آئی قیادت ہمیشہ منفی بیانات اور انتشار پھیلانے کی پالیسی پر عمل کرتی رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن کی صورتحال خراب ہو رہی ہے اور سکیورٹی فورسز سمیت عام شہری بھی دہشت گردوں کا نشانہ بن رہے ہیں، اگر صوبے میں امن قائم ہوگا تو ترقی کے تمام وسائل بروئے کار لائے جا سکیں گے اور عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہوگا۔ فیصل کریم کنڈی نے زور دیا کہ جو لوگ پاکستان اور آئین کے اصولوں کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات کیسے کئے جا سکتے ہیں، اور کے پی میں قیام امن کیلئے افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ امن ہی ترقی کی ضامن ہے اور صوبے کو دہشت گردی سے پاک رکھنے کی تمام کوششیں جاری رہیں گی۔


مشہور خبریں۔
مسلم لیگ (ن) کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخی کیلئے ریفرنس پر غور کر رہے ہیں، فواد چوہدری
?️ 3 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور
اپریل
بجٹ 2025-2024: حکومت کا امیروں کے لیے ٹیکس استثنٰی واپس لینے کی تجویز پر غور
?️ 28 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے افرادی قوت کے مقابلے
مئی
روسی افراد اور اداروں کے خلاف نئی امریکی پابندیاں
?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:امریکی وزارت خزانہ نے بدھ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے
فروری
حماس کا عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ
?️ 27 جون 2023سچ خبریں: تحریک حماس نے صیہونی حکومت کی جانب سے مغربی کنارے
جون
یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں مظاہرے کیے گئے
?️ 8 ستمبر 2025یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں
ستمبر
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: چوہدری پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
?️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل
ستمبر
امریکہ ایران اور روس کو تنہا کرنے میں کیوں ناکام ہے؟
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی بالا دستی کے مخالف ممالک کو الگ تھلگ کرنے کی
اکتوبر
بائیڈن کے فوری طور پر مستعفی ہونے پر زور؛ وجہ ؟
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی پولنگ سینٹر کے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے
جولائی