?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے، عالمی برادری کو بھارت کا محاسبہ کرنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق یہ بات وزیرِاعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں تاجک صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کے دوران کہی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی اور جنوبی ایشیاء کی تازہ ترین صورتِ حال سے تاجک صدر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر دو طرفہ تعاون، علاقائی اور عالمی صورتِ حال اور باہمی مفاد کے معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے تاجک صدر امام علی رحمانوف سے گفتگو میں کہا کہ جولائی 2024ء کے دورۂ تاجکستان میں طرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھی گئی، وسطی ایشیائی ملکوں کے ساتھ روابط کے فروغ کے لیے پُرعزم ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سی پیک کو وسطی ایشیاء تک توسیع دینا چاہتے ہیں، پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت جنگی اقدام تھا، عالمی برادری غیر ذمے دارانہ رویے پر بھارت سے جواب دہی کرے، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اپنی خود مختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تاجک صدر کی واٹر ڈپلومیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گلیشیئرز سے متعلق عالمی کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
اس موقع پر تاجک صدر امام علی رحمانوف نے کہا کہ پاکستان ہمارا بااعتماد دوست ہے، خطے میں امن و استحکام کے حامی ہیں، امن و استحکام کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قائدانہ کردار قابلِ تعریف ہے۔
مشہور خبریں۔
لبنانی طلباء کی بھی غزہ کی حمایت
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف امریکہ میں طلباء کے
اپریل
’معاشی تباہی، بنیادی حقوق پر یلغار کےخلاف‘ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کی تیاریاں مکمل
?️ 22 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پٌی ٹی آئی) آج پنجاب کے
فروری
اسرائیل کو تعلیمی پابندیوں کے چیلنج کا سامنا
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: صہیونی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں غزہ
نومبر
یورپی یونین نے انسانی حقوق کے بنیادی کارکنوں سے قانون کی خلاف ورزی کا مطالبہ کیا: دمشق
?️ 4 جون 2022سچ خبریں: شام نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین
جون
چین کے خلائی مشن نے اہم کامیابی حاصل کر لی
?️ 15 مئی 2021بیجنگ( سچ خبریں) مریخ پر زندگی اور پانی کی تلاش کے لیے
مئی
سعودی عرب کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں: وائٹ ہاؤس
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کیا جس میں ریاض کو
فروری
امریکی حکومت کا تائیوان کو 500 ملین ڈالر کی اسلحہ امداد بھیجنے کا منصوبہ
?️ 7 مئی 2023ایک باخبر ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ امریکی حکومت تائیوان کو
مئی
امریکہ جلد ہی ایک جابرانہ حکومت بن سکتا ہے: جارج سوروس
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی ارب پتی جارج سوروس جسے رنگین انقلابات کی
جولائی