?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 75 ہزار کی ریکارڈ سطح عبور کرلی۔
ڈان نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں ہنڈریڈ انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی حد سے عبور کرگیا۔
پاکستان انڈیکس میں 565 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 96 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں بلند سطح برقرار نہ رہ سکی اور کے ایس ای-100 انڈیکس 132 پوائنٹس 0.18 فیصد اضافے کے بعد 74 ہزار 663 پر بند ہوا۔
13 مئی کو پاکستان کا بینچ مارک شیئر انڈیکس ایک فیصد اضافے کے ساتھ 74 ہزار پوائنٹس پر جانے کے بعد 73 ہزار 822 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
گذشتہ سال کے مقابلے میں انڈیکس میں 78.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب تک 14.1 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے گذشتہ ماہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا تین ارب ڈالر کا قلیل مدتی قرضہ پروگرام مکمل کیا جس سے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے روکنے میں مدد ملی لیکن حکومت نے ایک نئے، طویل مدتی قرض پروگرام کی ضرورت پر زور دیا۔
جے ایس گلوبل کیپیٹل میں ریسرچ کی سربراہ امرین سورانی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت اور اصلاحات میں پیش رفت کے ساتھ سٹاک مارکیٹ بحال ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔
خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں عام انتخابات کے باوجود سیاسی بے یقینی کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس دوپہر تقریباً 12 بج کر 20 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 984 پوائنٹس یا 1.61 فیصد تنزلی کے بعد 60 ہزار 35 کی سطح پر آگیا تھا۔
اکثیر ریسرچ کے ڈائریکٹر اویس اشرف نے بتایا تھا کہ وفاق میں ’کمزور اتحادی حکومت‘ کی تشکیل کی توقع اور پاکستان تحریک انصاف و دیگر جماعتوں کی جانب سے احتجاج کی کال نے سولات اٹھے ہیں کہ معاشی بحالی کے لیے ضروری سخت اصلاحات پر عملدرآمد کیسے ہوگا۔
مشہور خبریں۔
عالمی صحافیوں کا سعودی جیل سے یمنی صحافی کی رہائی کا مطالبہ
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:عالمی صحافیوں کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے سعودی عرب میں
نومبر
بائیڈن نے پیوٹن کو امریکہ کا مذاق اڑانے کا موقع دیا: ٹرمپ
?️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کی شام اس ملک
ستمبر
بعض عرب فلسطین کا نام نہیں سننا چاہتے: اسلامی جہاد
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد
اگست
نیتن یاہو کی کابینہ میں اختلاف
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوف گیلانت کا اس حکومت
اکتوبر
جو شور شرابہ اسمبلی میں ہو رہا ہے جمہوریت کی قبر پر فاتحہ پڑھ رہے ہیں،اختر مینگل
?️ 4 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ
مارچ
رویت ہلال کمیٹی ملک میں ایک ہی عید کروانا چاہتی ہے
?️ 11 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) رویت ہلال کمیٹی اس بات کو یقینی بنانے کی
مئی
پاکستان: کورونا سے مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 12 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائر س کے کیسز میں کمی آ
جون
ہم نے آزادی کے لیے خون دیا ہے: یمنی عہدہ دار
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس ملک میں
جولائی