پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا

شیخ رشید

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے تمام غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70سال میں 50ہزار لوگ پاکستان داخل ہوئے اورلاپتہ ہوئے. انہوں نے کہا کہ پاکستان داخل ہونے والوں کا کوئی پتہ نہیں سب کو رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا غیر ملکی ایلین کارڈ کے ذریعے بینک اکاﺅنٹس کھول سکیں، کاروبار کرنے اور سم کارڈ لینے کی بھی اجازت ہوگی جن کا ویزہ ختم ہوگیا ہے وہ دفتر خارجہ سے رابطہ کر سکتے ہیں.

شیخ رشید نے بتایا کہ طورخم بارڈر پر 4 سے 5ہزار پھنسے پاکستانیوں کے لیے بارڈر کھولا جائے گا وزیرداخلہ نے کہا کہ افغانستان میں کوروناکا بہت زیادہ مسئلہ ہے بارڈر ان کیلئے کھولا جائے گا جنہوں نے ویکسین کروائی ہے. انہوں نے کہاکہ افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانی سعودی عرب اور دیگر مشرق وسطیٰ کے ممالک میں جانا چاہتے تھے وہ لوگ افغانستان سے فلائٹ لینے گئے تھے طورخم بارڈر صرف پاکستانیوں کیلئے کھولا جائے گا.

شیخ رشید نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ روکنے بڑااقدام کرنے جارہے ہیں پاکستان سے بیرون ملک منشیات نہیں جاتی بلکہ وہاں سے ادھرآتی ہے. شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کو ایلین کارڈ پر بینک اکاﺅنٹ کھولنے، کاروبار کرنے، سسم کارڈ خریدنے اور سفری سہولتیں میسر ہوگی شیخ رشید نے کہا کہ اگر ان کا ویزا ختم ہوجائے تو وہ بھی وزارت داخلہ سے رابطہ کرکے اجازت حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ ہم نے حالیہ دنوں میں ایک افغان گروہ گرفتار کیا جو جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث تھا ہماری کوشش ہے کہ جو صورتحال بن رہی ہے اس میں ہر غیرملکی کا اندراج ہو علاوہ ازیں وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر میں حکومت بنائے گی اور وزیر اعظم عمران خان انتخابی مہم کے لیے وہاں جائیں گے. شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے ہمراہ میں بھی ہوں اور ہم انتخابی نشان’ ’بلے“ کے لیے مہم چلائیں گے انہوں نے بارڈر مینجمنٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ چمن بارڈر کو یکم سے الیکٹرانک کر دیں گے جبکہ این سی او سی طورخم سرحد ان لوگوں کے لیے کھولی جارہی ہے جن کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے.

شیخ رشید نے کہا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کرکے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کروں گا تاکہ طورخم سرحد پر پھنسے 5 ہزار پاکستانیوں کی واپسی ممکن ہوسکے جو سعودی عرب جانا چاہتے تھے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا معاملہ رواں ہفتے کابینہ میں چلا جائے گا، اگر کابینہ انہیں کالعدم قرار دیتی ہے تو تنظیم کالعدم ہوجائے گی شیخ رشید نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے متعلق سوال کے جواب میں طنزیہ کہا کہ بلاول دل کا جانی ہے، ان کے خلاف میں کوئی بات نہیں سن سکتا، اپوزیشن کشمیر میں کیا کریں گے کیونکہ عمران خان وہاں سے جیتیں گے.

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ انتخابات میں بھی عوام عمران خان کو ووٹ دیں گے لیکن اس کے لیے کارکردگی مزید بہتر کرنی ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ بطور وزیر داخلہ کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان سے منشیات نہیں بلکہ باہر سے منشیات ملک میں آرہی ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے متعلق فیصلہ واپس نہ لینے تک بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوسکتے.

مشہور خبریں۔

وادی تیراہ میں خواتین اور بچوں سمیت21 افراد کی اموات پر عوام میں غم و غصہ

?️ 23 ستمبر 2025وادی تیرہ: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں

اکٹھے کیے گئے فنڈز کو مقتول سری لنکن مینیجر کے اہل خانہ کے حوالہ کر دیا

?️ 17 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) مقتول سری لنکن مینیجر کے اہل خانہ کو اکٹھے

ملک کو پولیو سے پاک بنانے کے لئے حکومت کا خصوصی مہم چلانے کا اعلان

?️ 16 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ملک کو پولیو فری بنانے کے لئے  حکومت نے

الاقصیٰ طوفان کی وجہ سے صیہونی حکومت کی مکمل برتری خاک میں مل گئی 

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: صہیونی ریاست نے دہائیوں تک اپنے آپ کو فوجی برتری،

پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:افغانستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان کے مشرقی افغان صوبے

ایران کے اسرائیل پر حملے میں عراقی سرزمین کا استعمال نہیں ہو گا:عراقی وزیر خارجہ

?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے مغربی میڈیا کی

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا

?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف  نے پاکستان کی معاشی پیشرفت

ہواوے نے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کرادیا

?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہواوے نے باقی کمپنیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے