پاکستانی کرنسی نے رواں ہفتے کے اختتام پر بہترین کرنسی کا اعزاز حاصل کرلیا

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی کرنسی نے رواں ہفتے کے اختتام پر بہترین کرنسی کا اعزاز حاصل کرلیا۔ جمعہ کے روز اختتام ہونے والے ہفتے تک پاکستانی روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں تین اعشاریہ نو فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔عارف حبیب کے ہیڈ آف ریسرچ طاہر عباس کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار موازنہ کے لحاظ سے پاکستانی کرنسی اس ہفتے کی بہترین کرنسی رہی۔

جمعہ کے روز گیارہواں مسلسل دن تھا جب روپیہ ڈالر کے مقابلے میں استحکام برقرار رکھا۔اسحاق ڈار نے وطن واپسی کے بعد بظاہر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کو بچانے کی اپنی پرانی پالیسی دوبارہ شروع کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں جولائی کی اب تک کی کم ترین قدر 240 کے قریب ہے۔

کمرشل بینکوں پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ذاتی مفاد کے لیے روپے کی قدر میں ہیرا پھیری کی جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تقریبا تمام عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا مضبوط استحکام بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمت دوبارہ 90 ڈالر فی بیرل ہونا،یورپ میں کساد بازاری کا خدشہ ،پاکستان کے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر میں ہر ہفتے گراوٹ اور انحطاط کے پس منظر میں روپیہ دوبارہ مندی کا شکار ہوگا۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ ریگولیٹرز کی سخت نگرانی اور سٹے بازوں کے خلاف کارروائی کی وجہ سے تیزی سے اڑتے ڈالر کے پر کٹ گئے ،انٹر بینک میں ڈالر1.60روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر2روپے سستا ہو گیا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت فروخت 221.50روپے سے گھٹ کر219.90روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں2روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت فروخت 223روپے سے کم ہو کر221روپے ہو گئی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2.20روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت 220.20روپے سے کم ہو کر218روپے پر ہوگئی اسی طرح 4روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 253روپے سے گھٹ کر 249روپے کی کم سطح پر آ گئی ۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق 22 ستمبر کو 239.94 روپے کی اب تک کی کم ترین سطح کے قریب تک پہنچنے کے بعد گزشتہ 10 کاروباری دنوں کے دوران روپے کی قدر میں 17.77 روپے یا 7.41 فیصد کی بہتری آئی ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ تک پانی اور بجلی کو جوڑنے کے لئے صیہونی حکومت کی شرط کیا ہے؟

?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:ایسی صورت حال میں کہ جب غزہ کے مکمل محاصرے میں

واٹس ایپ میسیجز میں تھریڈز ریپلائی کے فیچر کی آزمائش

?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے میسیج

اسرائیلی فوجی ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

?️ 10 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایرانی انٹیلی جنس

تائیوان کے قریب چین کی سب سے بڑی فوجی مشق کا آغاز

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:    تائیوان کے ارد گرد چین کی سب سے بڑی

پی ایم ڈی اے کے بارے میں فواد چوہدری کا اہم بیان سامنے آگیا

?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے

ٹرمپ کے خلاف امریکیوں کا عدم اطمینان 

?️ 29 اپریل 2026 سچ خبریں:تازہ ترین رائے عامہ کے جائزے سے پتہ چلا ہے

امریکہ میں آزادی اظہار کے تحفظ میں کمی؛ وجہ؟

?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: امریکی سپریم کورٹ کے اس جج نے اوہائیو کے فرانسسکن کیتھولک

روس کا فرانس پر بحری قزاقی کا الزام؛ آئل ٹینکر ڈی ایف پیک کی ضبطی پر شدید ردعمل

?️ 13 اکتوبر 2026سچ خبریں:روسی سفارت خانے نے فرانس کی جانب سے آئل ٹینکر ڈی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے