پاکستانی وزارت مذہبی امور نے عوام کو سعودی عرب میں ملازمتوں کی پیشکش کرنےوالی جعلی کمپنی سے خبردار کر دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی وزارت مذہبی امور نے عوام کو سعودی عرب میں ملازمتوں کی پیشکش کرنے والی جعلی کمپنی سے خبردار کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا کہ خدام الحجاج کے نام سے اخبارات اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایک اشتہار جعلی ہے، جو سعودی عرب میں حج و عمرہ سروسز کیلئے ملازمتوں کی پیشکش کر رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ8 دسمبر کو ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والا اشتہار، جس میں مکہ اور مدینہ میں حج و عمرہ سروسز کی نوکریوں کی پیشکش کی گئی تھی، ایک جعلی کمپنی کا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اشتہار میں بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (BEOE) کا غلط رجسٹریشن نمبر استعمال کیا گیا ہے۔

وزارت نے ایکس پر ’خادمین حج‘ نامی کمپنی کا جعلی اشتہار بھی شیئر کیا، جس میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ 2 سالہ معاہدے کے تحت مکہ اور مدینہ میں حج و عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے ملازمتیں، مفت ویزے، واپسی کے ٹکٹ اور رہائش فراہم کرے گی۔

وزارت نے شہریوں کو ان عناصر سے پوشیار رہنے کیلئے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سرکاری ویب سائٹس پر کمپنی کی رجسٹریشن کی تفصیلات کی تصدیق کریں،ایسے اشتہارات میں دئیے گئے موبائل نمبرز پر رابطے سے گریز کریں اور صرف سرکاری لینڈ لائن نمبرز کو استعمال کریں۔مزید برآں ترجمان وزارت نے کہا کہ کسی بھی شکایات کی صورت میں شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں۔انہوں بتایاکہ جعلی اشتہار شائع کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی مجاہدین کا آیت اللہ خامنہ ای کے نام خط

?️ 18 مئی 2021سچ خبریں:حماس پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے ایران کے اسلامی انقلاب کے

سپریم کورٹ: بحریہ ٹاؤن، ہاؤسنگ سوسائٹی کے انضمام کے مقدمے کو براہ راست چلانے کی ہدایت

?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے

ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ کی جائے

?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی سے ربیع

اسلام کے خلاف مغربی ثقافتی زوال

?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:قرآن پاک کی بے حرمتی سمیت مغرب میں نفرت پر مبنی

پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈریار محمد رند نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا

?️ 24 جون 2021بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان کے وزیر تعلیم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

فلسطینی مزاحمتی تحریک کی پہلی جارحانہ سرنگ کی نقاب کشائی

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے فلسطینی مزاحمتی تحریک کی پہلی جارحانہ سرنگ

مشرقی شام میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملہ

?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز شام کے

یمنی فوج کا جیزان میں سعودی جارح ٹھکانوں پر میزائل حملہ

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:  یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی ساری نے کہا کہ خدا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے