پاکستانی قوم فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: فواد چوہدری

فواد چوہدری کا ٹی پی ایل پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے   یہ بیان عید کے موقع پر دیا  اور کہا کہ  پوری پاکستانی قوم فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پرسراپا حتجاج ہے اور پاکستانی قوم  فلسطینی قوم کی  اعانت جاری رکھیں گے۔

فواد چوہدری عید کے دن فلسطینی سفارتخانے پہنچے، جہاں انہوں نے پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر احمد ربائی سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فلسطین کو ہر سطح پر حکومت پاکستان کی اعانت حاصل رہے گی۔

فواد چوہدری نے وزیراعظم پاکستان کا فلسطین کے عوام کیلئے یکجہتی کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان بذات خود فلسطین کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلہ پر وزیراعظم مسلسل اسلامی ریاستوں کے حکمرانوں سے رابطے میں ہیں، وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطہ کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کا اعادہ بھی کیا ہے۔وزیر اطلاعات نے وزیراعظم کا آج فلسطین کے صدر محمود عباس سے رابطہ کرنے کے ارادہ سے بھی آگاہ کیا۔

فلسطینی سفیر احمد ربائی نے پاکستان کے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اظہاریکجہتی سے ہم اپنے آپ کو مضبوط محسوس کرتے ہیں۔فلسطینی سفیر نے کہا کہ اب تک 1000 فلسطینی بشمول خواتین و بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں، 1500 فلسطینی اب تک اسرائیلی مظالم کے سبب زخمی اور 1000 گھر تباہ ہوچکے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ فلسطین حکمت عملی کے بانی قائد اعظم ہیں اور ہم اسی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔فلسطین کے سفیر نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو قرآن مجید کا نسخہ بھی ہدیہ کیا، جبکہ  فواد چوہدری نے سفارتخانہ کی یادداشت پر اپنے جذبات و خیالات کو قلمبند کیا۔

مشہور خبریں۔

سیف القدس ابھی نیام میں نہیں گئی ہے:حماس

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک سینئر رکن نے یحییٰ السنوار

وزیراعظم نے تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم کا  اہم اجلاس طلب کر لیا

?️ 14 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اپوزیشن کے رابطے تیزی

صادق خان کا لندن کی مساجد میں حفاظتی اقدامات بڑھانے کا مطالبہ

?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: لندن کے میئر نے اس ملک میں بڑے پیمانے پر

تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے منشور کے مطابق انتخابات میں جانا ہے،وزیراعظم

?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام

اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی اعلیٰ طاقت

?️ 7 جولائی 2024 مختلف صیہونی اور امریکی ذرائع ابلاغ لبنان کے ساتھ صیہونی حکومت کی

ہم کسی کو بھی روس کو دھمکی دینے کی اجازت نہیں دیں گے: پیوٹن

?️ 10 مئی 2024سچ خبریں: ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں عظیم محب وطن جنگ میں فتح

غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے رہائشی علاقوں کے خلاف صہیونی فوج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے