پاکستانی طلبہ نے بین الاقوامی اولمپيڈ برائے انفارمیٹکس میں 4 میڈل جیت لیے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی طلبہ کی 4 رکنی ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بولیویا میں 27 جولائی سے 3 اگست تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی اولمپيڈ برائے انفارمیٹکس میں کانسی کے 4 تمغے جیت لیے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وفاقی تعلیمی بورڈ (ایف بی آئی ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ محمد انیق، غلام جنید، محمد سارم اور احمد عمران ملک نے پاکستان کے لیے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’86 شریک ممالک میں پاکستان نے 32ویں پوزیشن حاصل کی، جو کہ کئی ٹیکنالوجی میں ترقی یافتہ ممالک جیسے جرمنی، آسٹریا، ترکی، فرانس، اٹلی، نیوزی لینڈ، اسپین، فن لینڈ، نیدرلینڈز، بیلجیم اور سعودی عرب سے بہتر تھی‘۔

گزشتہ برس پاکستانی ٹیم نے دو کانسی کے تمغے جیتے تھے اور اس وقت مجموعی درجہ بندی میں پاکستان کا نمبر 46واں تھا۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ’پاکستانی ٹیم کی یہ شاندار کارکردگی وفاقی تعلیمی بورڈ کی شفاف اور میرٹ پر مبنی انتخابی پالیسی کا مظہر ہے، اور یہ پاکستان کے نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں اور قابلیت کی عکاسی کرتی ہے، یہ ملک میں کمپیوٹر سائنس اور انفارمیٹکس کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے‘۔

وفاقی تعلیمی بورڈ نے اس کامیابی پر طلبہ، ان کے خاندانوں، کوچز اور شراکت دار اداروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم کے لیے فخر اور اعزاز کا باعث ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے ہر سال پاکستان کی انفارمیٹکس کی بین الاقوامی اولمپيڈ میں شرکت کے انتظامات کی ذمہ داری ایف بھی آئی ایس ای کو سونپی ہوئی ہے، جس کے تحت ایف بی ایس آئی نے تمام تعلیمی بورڈز بشمول انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیٹی (آئی بی سی سی) کو نوٹیفکیشن جاری کیا تاکہ ہر تعلیمی نظام سے طلبہ، بشمول کیمبرج سسٹم کے، اس میں حصہ لیں۔

یہی نوٹس تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹوریٹس اورایف بی آئی ایس ای سے منسلک اداروں کو بھی بھیجا گیا، اس کے نتیجے میں پورے ملک سے 528 طلبہ نے پاکستانی اولمپيڈ برائے انفارمیٹکس (پی او آئی) کے لیے رجسٹریشن کرائی۔

ایف بی آئی ایس ای نے طلبہ کے انتخاب کے لیے دو سخت مراحل پر مشتمل امتحانی عمل کا انعقاد کیا، پی او آئی کا پہلا مرحلہ ملک بھر کے 12 امتحانی مراکز میں منعقد ہوا، جس کی بنیاد پر 25 طلبہ کو دوسرے مرحلے کے لیے منتخب کیا گیا، اور ان میں سے چار بہترین پروگرامرز کو حتمی ٹیم کے لیے چنا گیا۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں نسل کشی پر پردہ ڈالنے پر مغربی میڈیا کو معافی مانگنی چاہیے:حماس

?️ 30 جنوری 2026غزہ میں نسل کشی پر پردہ ڈالنے پر مغربی میڈیا کو معافی

ریکوڈک ریفرنس پر رائے محفوظ

?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریکوڈک منصوبے

اگر ہم امریکہ سے ڈرتے تو غزہ کے ساتھ نہ کھڑے ہوتے :انصار اللہ 

?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے

مہلک اتوار پر ہالوی کا پہلا ردعمل

?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض فوج کے چیف آف اسٹاف

ٹرمپ کا غزہ منصوبہ ایک تباہی ہے:برطانوی اخبار

?️ 2 اکتوبر 2025ٹرمپ کا غزہ منصوبہ ایک تباہی ہے:برطانوی اخبار برطانوی ویب سائٹ مڈل

صیہونی جنگ کو جنوبی غزہ میں کیوں منتقل کرنا چاہتے ہیں؟

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: نیتن یاہو کی کابینہ جنگ کو جنوبی غزہ میں لے

قرآن کی بے حرمتی پر خاموشی اسلام دشمنوں کا ساتھ دینا ہے:عراقی مفتی کے مشیر

?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:عراق کے مفتی اعظم کے مشیر نے قرآن مجید کی بے

بحرین میں صیہونی حکومت کے لئے نصابی کتابوں کو بدلنے پرانتباہ

?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں: کی متعدد سیاسی انجمنوں نے آل خلیفہ کی تعلیمی پالیسیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے