?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکسان کے سمندر میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہونے سے متعلق پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خبر اندازہ یا تخمینہ ہو سکتی ہے۔
میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ خبر زیر گردش ہے کہ پاکستان میں سمندر سے تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، دریافت ہونے والے ذخیرے کے بارے میں کہا جا رہا ہے ہے کہ دنیا کا چوتھا بڑا تیل اور گیس کا ذخیرہ ہے جو تین سال کے سروے کے بعد سامنے آیا۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کیلئے جیولوجیکل سروے کیا گیا، سروے کے دوران سمندر سے لیے گئے ڈیٹا کا مطالعہ کیا جا رہا ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق گیس اور تیل کے بھاری ذخائر کی دریافت سے متعلق کہنا قبل از وقت ہے، یہ گیس اور تیل کی موجودگی سے متعلق اندازہ یا تخمینہ ہو سکتا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈی جی پیٹرولیم کنسیشنز آفس اگلے سال پہلی سہ ماہی میں بڈنگ کرائے گا، کامیاب بولی دہندگان کو آف شور بلاکس ایوارڈ ہوں گے، ایکسپلوریشن کا عمل شروع ہونے بعد تیل و گیس کی دریافت کا معلوم ہو سکے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان میں پہلے بھی متعدد بار سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی گئی، ماضی میں سمندر میں ہونے والی تیل اور گیس کی تلاش کیلئے سرگرمیاں بھی تخمینوں کی بنیاد پر تھیں، جب تک گیس یا تیل دریافت نہ ہو جائے ذخیرے کا حجم نہیں بتایا جا سکتا۔


مشہور خبریں۔
ہم حماس کو شکست دینے سے قاصر ہیں: صہیونی وزیر
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریاست کی عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت آحارانوت نے
مئی
سازشوں کا مقابلہ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے:یمن
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے یمنی عوام کے
مارچ
انگلینڈ میں اساتذہ ایک بار پھر ہڑتال پر
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:اسکائی نیوز نے رپورٹ کیا ووٹ دینے والوں میں سے تقریباً
اپریل
غیر ملکی عازمین کے سعودی عرب میں داخلے کی شرائط
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: بیرون ملک مصری ورکرز یونین کے نائب صدر عادل حنفی نے
دسمبر
عبوری صیہونی حکومت کی سب سے بڑی مشق
?️ 9 مئی 2022مشق فلسطینی علاقوں میں کشیدگی اور شہادتوں کی کارروائیوں میں اضافے کے
مئی
پاکستان کا بھارت کی ’خفیہ عالمی کارروائیوں‘ پر تشویش کا اظہار
?️ 24 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفتر خارجہ نے عالمی سطح پر
نومبر
صیہونیوں کو ایک بار پھر غزہ میں ذلت کا سامنا
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی کمانڈو فورسز کا آپریشن جنہوں نے غزہ کی پٹی
اکتوبر
بائیڈن نے اپنا اصلی چہرہ دکھا دیا:شامی پارلیمنٹ ممبر
?️ 27 فروری 2021سچ خبریں:شام کے رکن پارلیمنٹ نے عراق اور شام کی سرحد پر
فروری