?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے غزہ پر اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے فوری اور بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی، اور اسرائیلی کارروائیوں میں جاری استثنا کے خاتمے پر زور دیا، غزہ کی حالیہ صورتحال پر بھی پاکستان اور ترکیہ مسلسل رابطے میں ہیں اور انسانی بحران کے حل کے لیے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی اور ترک وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ترکیہ تاریخی برادرانہ تعلقات کے حامل ممالک ہیں، جو دفاع، تجارت، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون رکھتے ہیں، دونوں ممالک اکثر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر ہم آہنگ موقف اپناتے ہیں، بالخصوص مسلم امہ کو درپیش چیلنجز میں مشترکہ کردار ادا کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
آپریشن سے قبل آکر ٹی وی شو کرنا پڑا تھا، نادیہ خان
?️ 29 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ، ماڈل و معروف میزبان نادیہ خان نے انکشاف
مئی
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 15 جون 2021سچ خبریں:عراق کے دار الحکومت بغداد میں بین الاقوامی ائر پورٹ کے
جون
ہزاروں برطانویوں کا فوری پارلیمانی انتخابات کا مطالبہ
?️ 7 نومبر 2022سچ خبریں:برطانیہ کے دارالحکومت میں ہزاروں شہری سڑکوں پر آئے اور فوری
نومبر
نیٹو کی چین کو بلیک میل کرکے مشرقی ایشیا پر اثر انداز ہونے کی کوشش
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: چین کی سرکاری میڈیا چائنہ ڈیلی نے اپنے تازہ ترین اداریے
جون
فروری میں ترسیلات زر 13 فیصد بڑھ گئیں
?️ 9 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی
مارچ
شہادت طلبانہ کاروئیاں جنگ کا نقشہ کیسے بدلتی ہیں؟
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں تل ابیب میں ہونے
اکتوبر
شوکت ترین کا ترمیمی فنانس بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا اعلان
?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر خزانہ سینیٹر
دسمبر
حاجی آج میدان عرفات میں
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:خدا کے گھر کے عازمین نے آج بروز منگل مکہ مکرمہ
جون