?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور ڈویژن نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماہِ محرم کے دوران، متوقع شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر، بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔
وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے افسران کو ایک خط میں کہا کہ ’ چونکہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ جولائی میں آ رہا ہے اور اس دوران شدید گرمی کی لہر متوقع ہے، اس لیے ضروری ہے کہ تمام ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے اور مذہبی اجتماعات کے دوران کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔’
انہوں نے ڈسکوز کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے جہاں مجالس اور جلوس متوقع ہیں، وہاں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ خراب آلات کی فوری مرمت کو یقینی بنایا جائے، اور ہنگامی ٹیموں کو پورے مہینے، خصوصاً 9 اور 10 محرم (یومِ عاشورہ) پر ہائی الرٹ پر رکھا جائے۔
اویس لغاری نے کہا کہ حساس مقامات پر اسٹینڈ بائی جنریٹرز اور یو پی ایس سسٹمز کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ کسی بھی غیر متوقع گرڈ مسئلے کی صورت میں بجلی فراہم کی جا سکے۔
ہر سب ڈویژن میں مناسب تعداد میں ٹرانسفارمرز اور دیگر ضروری مواد کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور اس ضمن میں انوینٹری اپ ڈیٹ کی جائے، مقامی انتظامیہ اور عوام کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے۔
خط کے آخر میں کہا گیا کہ ’ محرم الحرام کا تقدس ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم عوام کی خدمت میں پوری محنت اور احترام کے ساتھ کام کریں، اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔’
علاوہ ازیں، محرم کے دوران راولپنڈی میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے پاکستان آرمی کی پانچ اور رینجرز کی چھ کمپنیاں تعینات کی جائیں گی، تاکہ انتظامیہ اور پولیس کی مدد کی جا سکے۔
راولپنڈی ڈویژن میں محرم الحرام کے دوران 4374 مجالس اور 1003 جلوسوں کے انعقاد کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حامد نے اس ہفتے کے آغاز میں کہا تھا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایک پرامن محرم کا انعقاد ان کی فورس کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔


مشہور خبریں۔
پاک فوج عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے ہر اقدام کرے گی: آرمی چیف
?️ 14 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ
مئی
لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر پہلی کرنل کمانڈنٹ بن گئیں
?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
نومبر
26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی ڈھانچہ تباہ ہو چکا.
?️ 21 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ
جولائی
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نیتن یاہو کو ایک اور رسوائی کا سامنا، نئے اسکینڈل کا پردہ فاش ہوگیا
?️ 27 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو
جون
آرمینیوں نے جمہوریہ آذربائیجان سے اپنے فوجیوں کی لاشیں وصول کیں
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: آرمینیا کی وزارت دفاع نے آج اتوارکو اعلان کیا
ستمبر
تہران میں گرفتار اٹلی کی صحافی رہا
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: تہران میں گرفتار اٹلی کی صحافی نے اپنے ملک واپس
جنوری
شنگھائی: صدر زرداری کی موجودگی میں مفاہمت کی 3 یادداشتوں پر دستخط
?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) شنگھائی میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے
ستمبر
یورپ سے امریکی افواج کے انخلا کا سنجیدہ منصوبہ
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: نیٹو فوجی اتحاد میں امریکی سفیر نے اس سال کے
مئی