پاور ڈویژن کا سبسڈی کے لیے 130 ارب روپے کا مطالبہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک اور آزاد جموں و کشمیر کو سبسڈی کی ادائیگیوں کی مد میں تقریباً 130 ارب روپے فوری طور پر تقسیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مالی سال کے اختتام پذیر ہونے سے قبل مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منگل کو ہونے والے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں منظوری کے لیے ضمنی گرانٹس کی سیریز اکٹھی کرلی ہے۔

فہرست میں سب سے پہلے پاور ڈویژن کی جانب سے کے الیکٹرک کے بقایا جات کے سلسلے میں 70 ارب روپے کی ایڈوانس سبسڈی جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے، اس کے بعدآزاد جموں و کشمیر کے ٹیرف ڈفرنشل سبسڈی کے بقایا جات کی مد میں 55 ارب ڈالر کی ادائیگی مانگی گئی ہے، پاور ڈویژن نے 2.5 ارب روپے کے ایک اور ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سابقہ ​​زلزلہ تعمیر نو اور بحالی اتھارٹی (ای آر آر اے) کے لیے 5.9 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی مانگی گئی ہے، ای سی سی میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو 4.8 ارب روپے کی اضافی گرانٹ کی ادائیگی کی ایک اور سمری پر بھی غور کیا جائے گا۔

ای سی سی پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے لیے گندم کی خریداری کے ہدف 2024 کو 14 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 18 لاکھ ٹن کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی سمری پر بھی غور کرے گی۔

وزیر اعظم نے تقریباً ایک ہفتہ قبل اعلان کیا تھا کہ حکومت پاسکو کی خریداری میں 4 لاکھ ٹن اضافہ کرے گی تاکہ کسانوں کو درپیش مشکلات کو کم کیا جا سکے، خاص طور پر پنجاب میں لیکن اس اعلان پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔

تاہم، اس سے پنجاب میں گندم کے بڑھتے ہوئے بحران پر شاید ہی کوئی اثر پڑے گا، جہاں صوبائی حکومت نے اب تک گندم کی خریداری شروع کرنے سے گریز کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

نادرا نے شناختی کارڈ نہ بنوانے والوں کیلئے سخت وارننگ جاری کر دی

?️ 27 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے شناختی

بغاوت پر اکسانے کا کیس: فواد چوہدری کی ضمانت منظور

?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے

بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، کشمیر، پاکستان یک جان ہیں۔ حافظ نعیم

?️ 16 مئی 2025مظفرآباد (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی بھارت کا غرور خاک میں مل

نسل پرستی کے بارے میں برطانوی عوام سڑکوں پر

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:   انگلینڈ میں 24 سالہ سیاہ فام نوجوان کرس کابا کے

صیہونی حکومت نے Defense Arrow ہتھیاروں کا تجربہ مکمل کیا

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:  اسرائیلی وزارت جنگ نے اعلان کیا کہ Defense Arrow ہتھیاروں

محسن پاکستان ڈاکٹرعبد القدیر نے کیا وصیت کی تھی

?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر

افغانستان اور عراق میں ناکامی پر امریکی جرنیلوں کا احتساب ہونا چاہیے:امریکی سابق وزیر دفاع

?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق وزیر دفاع کا مطالبہ ہے کہ افغانستان اور

غزہ میں انسانی قتل عام انسانیت کے لئے چیلنج

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:Griffiths نے X سوشل میڈیا پر اپنے صارف اکاؤنٹ پر لکھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے