?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پام آئل کی درآمدی لاگت میں کمی کے رجحان کے باوجود برانڈڈ گھی اور کوکنگ پروڈکٹ مینوفیکچررز نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ریٹیلر نے بتایا کہ برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت 80 روپے فی کلو اضافے سے 570 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے، کچھ بڑے برانڈز کی قیمتوں میں یہ اضافہ 100 روپے فی کلو گرام تک ہے۔
چیئرمین پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) شیخ عمر ریحان نے قیمتوں میں فرق کی وجہ بتاتے ہوئے بتایا کہ پام آئل کی قیمتیں جو عالمی مارکیٹ میں بڑھ کر ایک ہزار 285 ڈالر فی ٹن ہوگئی تھیں، وہ بعد میں ایک 185 ڈالر تک آگئیں، جس سے اوپن مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت 19 ہزار روپے سے کم ہو کر 16 ہزار 500 روپے فی من رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں گھی اور کوکنگ آئل کی جو قیمتیں 80 روپے بڑھی تھیں، ان میں 40 روپے کی کمی دیکھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ برانڈڈ آئٹمز (بالخصوص ٹی وی ایڈورٹائزنگ برانڈز) جن کا مارکیٹ شیئر 5 فیصد ہے، عام طور پر اپنی پرنٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور مارکیٹنگ نیٹ ورکس کی وجہ سے قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو ایڈجسٹ کرنے میں وقت لیتے ہیں، برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بھی آہستہ آہستہ کم ہوں گی۔
پاکستان 90 فیصد پام آئل انڈونیشیا سے درآمد کرتا ہے جبکہ 10 فیصد ملائیشیا سے درآمد کرتا ہے، گھی اور کوکنگ آئل کی سالانہ کھپت 50 لاکھ ٹن سالانہ ہے، جس کے لیے 35 لاکھ ٹن پام آئل درآمد کیا جاتا ہے۔
مالی سال 2024 کے 5 ماہ کے دوران پاکستان نے ایک ارب 26 کروڑ ڈالر مالیت کا 13 لاکھ 19 ہزار ٹن پام آئل درآمد کیا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں ایک ارب 17 کروڑ ڈالر مالیت کا 12 لاکھ 48 ہزار ٹن درآمد کیا تھا، فی ٹن اوسط قیمت (اے ٹی پی) مذکورہ مدت میں 941 ڈالر سے بڑھ کر 954 ڈالر ہوگئی۔
شیخ عمر ریحان نے کہا کہ پی وی ایم اے ارکان کے ایک وفد نے جمعرات کو ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہارڈیناٹا بن احمد سے ملاقات کی اور درخواست کی کہ وہ ملائیشیا کی حکومت سے پاکستان کے لیے پام آئل پر ایکسپورٹ ڈیوٹی کم کروائیں۔
شیخ عمر ریحان نے کہا کہ کم ڈیوٹی سے پام آئل کی درآمدات میں اضافہ اور فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) کے تحت دونوں ممالک کے درمیان کاروباری ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوںے کہا کہ پاکستان ایف ٹی اے کے تحت 15 فیصد ڈیوٹی رعایت دیتا ہے، لیکن ملائیشیا نے پاکستان کی برآمدات پر اسی طرح کی چھوٹ تاحال نہیں دی، انہوں نے ملائیشیا کی حکومت پر زور دیا کہ وہ تجارت اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے اسی طرح کی رعایت فراہم کرے۔
ملائیشین قونصل جنرل ہرمن ہارڈیناٹا نے شرکا کو یقین دلایا کہ ملائیشیا پام آئل کی درآمدات کے لیے سہولتوں کو بہتر بنانے اور تجارت میں اضافے کے لیے پی وی ایم اے کی تجاویز کا جائزہ لے گا۔
انہوں نے اندرون سندھ میں پام آئل کی شجرکاری کے منصوبوں پر پی وی ایم اے کے ساتھ تعاون کرنے پر آمادگی کا بھی اظہار کیا جس کا مقصد پاکستان میں پام آئل کی صنعت کو فروغ دینا ہے۔


مشہور خبریں۔
ہرمز کا کابوس؛ لندن کی گھبراہٹ سے لے کر اسلام آباد مذاکرات تک
?️ 10 اپریل 2026سچ خبریں: پچھلے مہینے میں توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور تیل
اپریل
وزیر اعظم کا محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت
?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
دسمبر
یورپی یونین کے بیشتر رکن ممالک صیہونی بستیوں پر تجارتی پابندیوں کے حامی
?️ 14 جولائی 2026سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا
جولائی
مشہور روسی فلسفی کی بیٹی کے قتل کی تحقیقات کا آغاز
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:ماسکو یجن میں روسی تحقیقاتی کمیٹی نے مشہور روسی فلسفی الیگزینڈر
اگست
عمران خان کی توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
?️ 5 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے
اکتوبر
غزہ کے لیے اسرائیل کا نیا منصوبہ
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ بیتسالل اسموٹریچ نے کنیسٹ میں
مارچ
فیس بک کا نام تبدیل کرنے سےکینڈین کمپنی کو بے حد فائدہ
?️ 30 اکتوبر 2021نیویارک(سچ خبریں)فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی جانب سے فیس
اکتوبر
عرب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں فلسطینی پرچم لہرانے پر عالمی رد عمل
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:الجزائر کی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں نے عرب ورلڈ
دسمبر