🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) عوام کے لیے بڑی سہولت فراہم کی جارہی ہے درخواست گزار اب 24 گھنٹے کے اندر گھر بیٹھے پاسپورٹ حاصل کر سکے گا پاسپورٹ اب 24 گھنٹے میں مل جایا کرے گا۔ پاسپورٹ کے حصول کے عمل کو آسان بنانے کے لئےعوام کے لیے فاسٹ ٹریک سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے عوام کے لیے ایک جدید سروس کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت اب پاسپورٹ کے حصول کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔وفاقی وزیر داخلہ نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ اب پاسپورٹ درخواست کے بعد چوبیس گھنٹے کے اندر اندر درخواست گزار تک پہنچ جائے گا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک ٹوئیٹ شیئر کیا جس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محکمے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاسپورٹ کے حصول کے عمل کو آسان بناتے ہوئے عوام کے لیے ’’فاسٹ ٹریک‘‘ سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت درخواست گزار تک محض 24 گھنٹوں کے اندر پاسپورٹ پہنچانا ممکن ہوگا۔
وزیر داخلہ کی جانب سے شیئر کردہ ٹوئیٹ کے مطابق ڈی جی آئی پی کو نئی سروس کے آزمائشی دورانیے میں گزشتہ کچھ دنوں میں 1200 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ محکمے کی جانب سے تمام درخواست گزاروں کو 24 گھنٹے کے اندر اندر بغیر کسی دشواری کے پاسپورٹ پنچا دیے گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے عوام سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی نئی سروس ’’فاسٹ ٹریک‘‘ کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
سید حسن نصراللہ کی شہادت سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھے گا، پاکستان
🗓️ 29 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی اسرائیلی مہم
ستمبر
بائیڈن کو ٹرمپ کے ساتھ بحث سے پہلے طبی معائینہ کی ضرورت
🗓️ 25 جون 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے ایک سابق ڈاکٹر نے انتخابی بحث سے
جون
امریکا عنقریب شام سے بھی ذلیل ہوکر بھاگے گا: روس
🗓️ 10 جولائی 2021ماسکو (سچ خبریں) ایک طرف جہاں امریکہ افغانستان سے شدید ذلت و
جولائی
برطانوی وزیر خارجہ نے آرمی چیف سے ملاقات کی
🗓️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے چیف آف
ستمبر
چین کی مسئلہ فلسطین پر اہم ممالک سے درخواست
🗓️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے منگل کو فلسطینی اتھارٹی
اکتوبر
دو چینی شہریوں کو ایران میں قید کی سزا
🗓️ 2 ستمبر 2021سچ خبریں:ایران میں ایک چینی شہری جس نے ایرانی لڑکیوں کی نجی
ستمبر
جاوید ہاشمی نے عمران خان کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کی ذمے داری قبول کر لی
🗓️ 2 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) جاوید ہاشمی نے عمران خان کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے اپ لوڈ کی گئی
جون
شریف خاندان کو پاکستان کے پاسپورٹ کی حرمت کا کوئی پاس نہیں
🗓️ 19 ستمبر 2021فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے
ستمبر