?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ پارٹی کسی بھی بیرونی ملک سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے درخواست نہیں کرے گی، تحریک انصاف جمہوری اور آئینی حدود میں رہ کر اپنا مؤقف پیش کر رہی ہے اور کسی قسم کی بیرونی مداخلت یا سیاسی دباؤ پر انحصار نہیں کیا جائے گا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئینی و قانونی طریقے اختیار کرتے ہوئے عدالتوں سے ہی ریلیف حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اس رکاوٹ کی وجہ سے خیبرپختونخواہ حکومت کے بجٹ کی منظوری بھی تعطل کا شکار ہے کیونکہ پارٹی قائد کی مشاورت کے بغیر فیصلے نہیں کئے جا سکتے۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ پارٹی کو موجودہ صورتحال میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب وزراء کی عدم موجودگی پر پی ٹی آئی نے سینیٹ سے واک آؤٹ کردیا۔ سینیٹر کامل علی آغا نے پی ٹی آئی رہنما سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا ہے ان کا اعتراض جائز ہے، ایوان میں منسٹر نام کی مخلوق موجود نہیں، حکومت کو تنبیہ کی جائے۔
ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے وزراء کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ حکومت کی جانب سے وزراء فوری ایوان میں آئیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ سیکریٹریٹ فوری طور پر ایک یا دو وزراء کو ایوان میں بلائے جبکہ وقار مہدی اور کامل علی آغا اپوزیشن کو منا کر لائیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر حکومتی وزراء ایوان میں آگئے جبکہ وقار مہدی اور کامل علی آغا اپوزیشن کو منا کر ایوان میں لائے۔
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے ایوان میں آنے کے بعد پھر واک آؤٹ کیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کورم پورا کیا کرے، کورم پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ایوان میں ابھی تک وزراء نہیں آئے۔ہم پھر واک آؤٹ کرتے ہیں۔سینیٹ میں وزراء کی عدم موجودگی پر پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز نے کہا تھا کہ سینیٹ میں حکومتی بنچوں پر کوئی حکومتی وزیر نہیں۔ ایوانِ بالا میں وزراء کی نشستیں خالی ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسد عمر نے کورونا کی چوتھی لہرکے آغاز سے آگاہ کر دیا
?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن
جولائی
ایرانی لڑکی کی موت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے پس پردہ اغراض و مقاصد
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایرانی پولیس ہیڈکوارٹر میں مہساامینی نامی لڑکی کی موت مظاہروں کو
اکتوبر
اسرائیل کے جنگی رجحانات کی تسکین کے لیے نئی امریکی قرارداد
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:الجزائر کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی سے متعلق
فروری
صیہونی وزیر خارجہ کا شام پر حاکم دہشت گردوں کے بارے میں اظہار خیال
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے شام کی حکمران جماعت کو
جنوری
قطر ورلڈ کپ میں صہیونی صحافیوں کا بائیکاٹ
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:میڈیا اور عالمی سوشل نیٹ ورکس میں ایسی تصاویر شائع کی
نومبر
ایران کے خلاف پابندیوں کا اس ملک کی سیاست پر کوئی اثر نہیں
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے جمعرات کو اعتراف کیا کہ
مارچ
جان بولٹن نے عدالت میں بے قصور ہونے کی استدعا کی
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ کے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن
اکتوبر
اپنی ’تباہی‘ کے پیچھے موجود لوگوں کا نام کیوں نہیں لیا جاسکتا؟ رانا ثنااللہ کا سوال
?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانے کے ذمہ داروں
ستمبر