?️
اسلام اباد(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے صدر مملکت اپیکر اور وزیر اعظم پر الزام کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت، وزیر اعظم، اسپیکر قومی اسمبلی سب غیر آئینی، غیر قانونی اجلاس منعقد کرکے پاکستان کے عوام کو دھوکا دینے میں ملوث ہیں۔
لیگی رہنما جب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی ارکان جمع ہوگئے جنہوں نے عمران خان کی حمایت میں پلے کارڈز اٹھارکھے تھے اور نعرے بازی کرتے رہے۔
تاہم شاہد خاقان عباسی اپنی میڈیا بریفنگ کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ‘ہم ان غنڈوں اور پارلیمنٹ میں اندر بیٹھے غنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں’۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 4 اور 5 مارچ کی شب نوٹی فکیشن جاری کرکے کہا گیا کہ وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے کہ جب صدر مطمئن ہوکہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے پاس اکثریت نہیں رہی تو وہ انہیں کہیں گے کہ قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم کے پاس نہ اکثریت ہے نہ وہ بات کرسکتے ہیں، وہ صرف بدمعاشی کرسکتے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ‘آج کی حقیقت یہ ہے کہ ووٹ بھی غیر قانونی ہے، بدمعاشی بھی غیر قانونی ہے، ہم اس سے گھبرانے والے نہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کی عوام نے اپنا مینڈیٹ دے دیا ہے، صدر مملکت یہ بتائیں کہ انہوں نے وزیر اعظم کو کب بتایا ہے کہ تم اکثریت کھو چکے ہو، نہ کوئی مراسلہ ہے نہ کوئی خط ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘صدر مملکت، وزیر اعظم، اسپیکر سب غیر آئینی، غیر قانونی اجلاس کا انعقاد کرکے پاکستان کے عوام کو دھوکا دینے کی کوشش میں ملوث ہیں، ہم ان چوروں، غنڈوں کا ہر فورم پر مقابلہ کریں گے’۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ‘ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ملک کے صدر یہ بتائیں کہ انہوں نے عمران خان کو کب کہا کہ ان کی اکثریت ختم ہوگئی ہے’۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام صدر مملکت، وزیر اعظم اور اسپیکر سے سوال کرتے ہیں کہ کس قانون کے تحت یہ غیر قانونی غیر آئینی اجلاس طلب کیا ہے۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فاشسٹ ریاست نہیں بننے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہٹلر نے بھی اسی طرح اپنے پارٹی کے غنڈے پالے تھے اور اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان میں ہٹلر کوئی نہیں بن سکتا، یہاں مشرف ہٹلر نہیں بن سکا تو عمران خان کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ’۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تباہ کرنے والے اور کرپشن کے سربراہ عمران خان کو رخصت کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘عمران خان کے غنڈوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ کے شیر تمہارے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈریں گے’۔


مشہور خبریں۔
انتشارپھیلانے کے بجائے سنجیدہ سیاست کریں، بزدار کا اپوزیشن کو مشورہ
?️ 24 اکتوبر 2021لاہور ( سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب نے حالات کو نازک قرار دیتے
اکتوبر
صیہونی فوج کا فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنانے کا اعتراف
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی دباؤ کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں
مارچ
ٹرمپ کی پالیسی امریکہ کے ساتھ کیا کرے گی؟؛نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے معروف کالم نگار کا کہنا ہے کہ
مارچ
نیتن یاہو کی پارٹی نے کنسیٹ کو تحلیل کرنے کی تجویز پیش کی: صیہونی میڈیا
?️ 19 جون 2022سچ خبریں: اس خبر کے بعد کہ عبوری صیہونی حکومت کی کابینہ
جون
مزاحمتی کمیٹیوں کو صیہونی مخالف اقدامات کو تیز کرنے کا مطالبہ
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے صیہونیوں کی طرف سے غزہ کی
اکتوبر
دمشق اور تل ابیب کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر دستخط کی تاریخ کا اعلان
?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: صہیونیستی حکومت شام کے ساتھ ایک سیکورٹی معاہدے پر پہنچنے
اگست
ہفتہ وارمہنگائی میں کمی کے باوجود 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 26 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں قلیل مدتی مہنگائی میں کمی کے
اکتوبر
کرپشن الزامات میں گرفتار شعیب شیخ 3 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
?️ 10 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آٓٓباد نے شعیب
مارچ