ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں کریں گے، افغان طالبان پر واضح کردیا دہشتگردی کو روکے۔ دفترخارجہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کریں گے،عوام پاک افواج کے ساتھ ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر اقدامات کریں گے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، پاکستان ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں کرے گا، افغان حکومت اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی دہشتگرد گروپ سے مذاکرات نہیں کرے گا، افغان رجیم کو دہشتگردی کے تمام ثبوت فراہم کیے، افغان حکومت اپنی سرزمین سے دہشتگردی کو روکنے میں ناکام ہے۔

طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان میں پشتون قوم پرستی کو بھڑکانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان میں سرگرم دہشتگرد گروہ افغان شہریوں پر مشتمل ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوئم 2روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے، اردن کے شاہ ، وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، ان کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کا یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے، اردن کے شاہ صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔

مشہور خبریں۔

ہماری فورسز ہر طرح کے مقابلے کے لئے تیار ہیں: وزیر داخلہ

?️ 15 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے

الجزائر بھی مغربی ممالک کے ہاتھ سے نکل گیا

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:الجزائر کے صدر نے ماسکو کے دورے کے دوران کہا کہ

فرانس کی ایران کو ایک بار پھر "ٹرگر میکانزم” کو فعال کرنے کی دھمکی 

?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ ژان نوئل بارو نے، اسرائیلی اور امریکی

اگلے ہفتے قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ

?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے آج منگل کی

زیادہ ترفرانسیسی میکرون کے پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے کے خالف 

?️ 25 اپریل 2022سچ خبریں:  ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 60 فیصد

وزیراعلی نتیشن کمار کا اقلیتوں بارے رویہ قابلِ مذمت، اقوام متحدہ نوٹس لے۔ طاہر اشرفی

?️ 16 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا

میں بائیڈن کی جگہ صدارت کے لیے تیار ہوں: ہیرس

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا

سوڈانی عوام کی حالت زار

?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: غذائی سلامتی کی نگراں تنظیم نے سوڈانی عوام کی صورتحال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے