?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ہدف کے حصول میں ناکامی کے بعد مسلسل تیسری بار مہینے کے آغاز پر محکمے میں افسران کے تقرر اور تبادلے کر دیے۔
ڈان نیوز کے مطابق ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کسٹمز گروپ گریڈ 17 سے 21 کے 14 افسران کےتبادلے اور تقرریاں کی گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے محمد صادق کو ’چیف کلیکٹر ایکسپورٹس ان پٹ آؤٹ‘ کراچی کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا جبکہ مذکورہ گریڈ کے یعقوب مکو کو ممبر فیڈرل بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا۔
علاوہ ازیں گریڈ 21 کے عرفان الرحمٰن کو چیف کلیکٹر کسٹمز اپریزمنٹ کوئٹہ اورگریڈ 19 کی نوشین ریاض خان کو ایف بی آر میں سیکریٹری تعینات کیا گیا۔
اسی طرح کسٹمز گروپ گریڈ 19 کے توصیف امان ایف بی آر میں سیکریٹری تعینات ہوئے ہیں۔
وفاقی ریونیو بورڈ کے مطابق فیصلوں کا اطلاق فوری ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نومبر اور دسمبر 2024 کے آغاز پر بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے اوائل میں ٹیکس ہدف کے حصول میں ناکامی کے بعد ان لینڈ ریونیو سروسز (آئی آر ایس) کے گریڈ 17 سے 20 کے 60 افسران کے تبادلے اور تقرریاں کی گئی تھی۔
دریں اثنا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں محصولات کی وصولی کے ہدف میں تقریباً 386 ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ درآمدات میں کمی اور توقع سے کم افراط زر کی وجہ سے ٹیکس وصولیاں متاثر ہونا ہے۔
رواں ہفتے (منگل) کو جاری ہونے والے عبوری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوران ایف بی آر نے 6 ہزار 9 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 5 ہزار 623 ارب روپے جمع کیے، تاہم یہ وصولی گزشتہ سال کے 4 ہزار 446 ارب روپے کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے۔
مشہور خبریں۔
ذہنی دباؤ اور اس سے بچنے کے آسان طریقے
?️ 7 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} انسان کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی
فروری
گرفتاریوں کا فیصلہ وزیر اعلیٰ بن کر نہیں پاکستانی بن کر کیا
?️ 24 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ گزشتہ دن
مئی
میرے شوہر کی لاش صیہونیوں کے قبضے میں؛شہید خضر عدنان کی اہلیہ
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:شہید خضر عدنان کی اہلیہ نے کہا کہ شہید کا جسد
مئی
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی میں اہم اعزاز سے نوازا گیا۔
?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی اسپورٹس کونسل کی
نومبر
2024 میں دنیا کے پانچ نئے پرآشوب ملک کون سے ہیں؟
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں: اے بی سی نیوز آسٹریلیا نے ایک رپورٹ میں نئے
جنوری
ایران میں اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول ہے، تنازعے کا حل مذاکرات سے نکالنا چاہئے، چیئرمین او آئی سی کانفرنس
?️ 21 جون 2025استنبول: (سچ خبریں) او آئی سی کے تحت اسلامی ممالک کے وزرائے
جون
انسداد کرپشن پر کسی طرح کی کوئی نرمی اور سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم
?️ 5 مارچ 2021 اسلام آباد {سچ خبریں} وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا
مارچ
پاکستان مسلم لیگ ن نے سینٹ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے کی حمایت کر دی
?️ 1 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے سینٹ انتخابات سے
مارچ