?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے پراہم حکم جاری کرتے ہوئے عدالت کو مطمئن کرنے اور میکنزم بنانے کیلئے وفاقی حکومت سے مشاورت کا بھی حکم دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ایسی ویڈیوزتویوٹیوب پربھی اپ لوڈ ہوتی ہیں، تو آپ یوٹیوب بھی بندکریں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کی خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔چیف جسٹس نے پی ٹی اے کے وکیل سے استفسار کیا ٹک ٹاک کو کیوں بند کیا؟ ٹک ٹاک بند کرنا ہی واحد راستہ ہے تو پھر گوگل بھی بند کردیں، یہ21ویں صدی ہے لوگوں کاذریعہ معاش سوشل میڈیا سے منسلک ہے۔
وکیل پی ٹی اے نے بتایا کہ پشاور اور سندھ ہائیکورٹ نے پابندی اور میکنزم بنانے کا کہا تھا، جس پرچیف جسٹس نے استفسار کیا کیا پشاور ہائیکورٹ نے پورے ٹک ٹاک کو بند کرنے کاحکم دیا تھا؟ وکیل پی ٹی اے نے پشاور اور سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت کو پڑھ کر سنایا ، جس پر عدالت نے کہا دونوں عدالتوں نے کہیں نہیں کہا آپ ٹک ٹاک کومکمل بند کریں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ایسی ویڈیوزتویوٹیوب پربھی اپ لوڈ ہوتی ہیں، تو آپ یوٹیوب بھی بندکریں، آپ لوگوں کو گائیڈ کریں کہ غلط چیزیں نہ دیکھیں، آپ نے دونوں عدالتوں کے فیصلوں کو غلط استعمال کیا۔چیف جسٹس ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ میکنزم کا کہا گیا تو آپ میکنزم بنائیں، آپ کے پاس کیا اختیار ہے کہ ٹک ٹاک مکمل بند کر دیا؟ جس بنیاد پر ٹک ٹاک بند کیااسی گراؤنڈ پر باقی ایپس کیوں بند نہیں کئے؟
عدالت نے استفسار کیا پی ٹی اے کیا چاہتی ہے؟ کیا مورل پولیسنگ کرے گی؟ آپ صرف منفی چیزیں کیوں دیکھتے ہیں، آپ مثبت چیزیں بھی دیکھیں۔اسلام آبادہائیکورٹ نے سیکریٹری آئی ٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور پی ٹی اےکو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے پر عدالت کو مطمئن کرنے اور میکنزم بنانے کیلئے وفاقی حکومت سے مشاورت کا حکم دے دیا۔بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت 23 اگست تک کے لئے ملتوی کر دی۔


مشہور خبریں۔
آیت اللہ خامنہ ای کی حالیہ تقریر کا مسلمانوں پر کیا اثر رہا؟
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سکریٹری جنرل نے امام خمینی کی
جون
کل کے اتحادی آج کے دشمن بن چکے ہیں:
?️ 5 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا
جون
اسرائیلی پراسیکیوٹر کے دفتر نے نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کی مخالفت کی ہے
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی آرمی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی پراسیکیوٹر
جون
ہر جج کا کچھ نہ کچھ رجحان ہوتا ہے، چیف جسٹس
?️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا ہے
ستمبر
عمران خان موجودہ حکومت کے لیے بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ہیں:مریم نواز
?️ 16 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے
جون
نیتن یاہو دوبارہ عدالت سے فرار
?️ 25 فروری 2025سچ خبریں: یہ وہ سرخی ہے جسے عبرانی میڈیا نے پیر کی شام
فروری
افغانستان میں تباہ کن سیلاب سے 100 افراد ہلاک و زخمی
?️ 21 جولائی 2026سچ خبریں: افغانستان میں مقامی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک
جولائی
تل ابیب قابض فوج کو ہمیشہ استثنیٰ دیتا ہے
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے عسکری حلقوں نے اس حکومت کے
جنوری