?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امید ہے امریکی صدر ٹرمپ فلسطین میں امن اور دو ریاستی حل میں بھی تاریخی کردار ادا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کروانے میں کردار قابلِ تحسین ہے، ٹرمپ روس اور یوکرین کے درمیان امن قائم کروانے میں بھی کرداد ادا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی بھی صدر ٹرمپ کی کوششوں سے ممکن ہوئی تھی، امریکی صدر نے روس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا اشارہ بھی دیا ہے، صدر ٹرمپ کی کامیاب امن کوششیں تاریخی اور انسانیت کی خدمت کے مترادف ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ امید ہے صدر ٹرمپ فلسطین میں امن اور دو ریاستی حل میں بھی ایسا ہی تاریخی کردار ادا کریں گے، غزہ میں نشانہ بننے والے معصوم فلسطینی بھی پائیدار امن کے لیے صدر ٹرمپ کی مداخلت کے منتظر ہیں، انسانیت صیہونی مظالم اور فلسطینی نسل کشی کے خاتمے کی منتظر ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا روس کے خلاف یوکرینی حملے کی امریکہ کو اطلاع تھی؟
?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:ایک اعلیٰ یوکرینی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین
جون
افغانیوں کا امریکہ سےاس ملک میں اپنے نمائندے کو ہٹانے کا مطالبہ
?️ 10 اگست 2021سچ خبریں:افغانستان کے بہت سے لوگوں اور سوشل میڈیاصارفین نے امریکی محکمہ
اگست
صیہونی خود تباہی؛ اسرائیل کے "اسٹریٹیجک عدم توازن” کے بحران کو بڑھانے میں مزاحمت کا کردار
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: فلسطین پر قبضے کے بعد اسرائیل کو درپیش ’اسٹریٹیجک عدم
دسمبر
یو ائے ای حکام کا اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری کا سلسلہ جاری
?️ 15 جون 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے حکام اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ خیانت
جون
اسرائیل غزہ پر زمینی حملہ کرنے سے خوفزدہ کیوں ہے ؟
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل نے امریکی اور صیہونی حکام کے حوالے سے
اکتوبر
تائیوان چین کا تائیوان ہے:چینی وزیر دفاع
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:چین کے وزیر دفاع نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں
اگست
یحیی سنوار کے پوسٹ مارٹم سے کیا معلوم ہوا؟:صیہونی میڈیا کی رپورٹ
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:تل ابیب نے حماس پر انسانی امداد ضبط کرنے کا الزام
نومبر
بھارت کو آبی جارحیت کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ بیرسٹر سیف
?️ 29 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا
اگست