?️
کراچی: (سچ خبریں) ٹرانسپورٹرز آف گڈز ایسوسی ایشن نے حکام سے کامیاب مذاکرات کے بعد ملک گیر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ٹرانسپورٹرز آف گڈز ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی کی بندرگاہوں پر ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہونے کے بعد مزید شدت اختیار کرگئی تھی جس سے نہ صرف تجارتی سرگرمیاں متاثر ہورہی تھیں بلکہ مال برداری کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا تھا۔
گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر 36 گھنٹے سے کام بند پڑا تھا جس سے کراچی کے تاجروں کو اربوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ ہڑتال سندھ حکومت کی جانب سے گاڑیوں کی فٹنس کے نئے ضوابط نافذ کرنے کے خلاف شروع ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں ہزاروں کنٹینرز بندرگاہوں اور گوداموں میں پھنس گئے تھے، اور برآمد کنندگان و درآمد کنندگان میں شدید تشویش میں مبتلا تھے۔
سندھ حکومت نے کراچی میں ہیوی ٹریفک سے ہونے والے حادثات میں اضافے کے پیشِ نظر گاڑیوں کی فٹنس کے ضوابط کو سخت کیا تھا، کیوں کہ شہر قائد میں خاص طور پر ڈمپرز اور واٹر ٹینکروں سے حادثات میں اضافہ دیکھا گیا۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا ’ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت اور ڈویژنل انتظامیہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ بھاری گاڑیوں میں موجود خامیوں کو وقت کے ساتھ درست کرنے میں مکمل تعاون کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مال بردار ٹرانسپورٹرز ہر ہفتے ٹریفک پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کو رپورٹ فراہم کریں گے اور اس دوران وہ کوئی بھی گاڑی نہیں چلائیں گے جو روڈ کے قابل نہیں ہوگی۔
مزید کہا کہ ضبط کی گئی بڑی گاڑیاں فوری طور پر چھوڑ دی جائیں گی تاہم جن گاڑیوں کی حالت نہایت خستہ ہوں گی، وہ ایک حلف نامے کے تحت مالکان کو فراہم کی جائیں گی جس میں یہ یقین دہانی شامل ہوگی کہ گاڑی اس وقت تک سڑک پر نہیں آئے گی جب تک اس کی انسپیکشن نہ ہوجائے اور فٹنس سرٹیفیکٹ حاصل نہ کرلیا جائے۔
گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر طارق گجر کا کہنا تھا کہ حکام نے ان کے مطالبات کو جائز تسلیم کیا اور مختلف مسائل، جن میں بھاری گاڑیوں کی فٹنس بھی شامل ہے، پر عملدرآمد کے لیے 6 ماہ کا وقت دیا تاکہ شہر میں بڑھتے ہوئے حادثات پر قابو پایا جاسکے۔
انہوں نے بتایا کہ کمشنر نے انہیں آگاہ کیا کہ موٹر وہیکل انسپکٹرز کی تعداد بڑھا کر 25 کر دی گئی ہے اور مزید 25 انسپکٹرز بھرتی کیے جائیں گے تاکہ گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔
طارق گجر نے بتایا کہ یہ انسپکٹرز اُن کے دفاتر کا دورہ کریں گے اور کمپیوٹرائزڈ فٹنس سرٹیفکیٹس جاری کریں گے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ایسوسی ایشن نے طویل مدتی اقدامات کے تحت صوبائی حکومت کو یہ تجویز دی ہے کہ کراچی کے اہم علاقوں، بشمول صدر اور طارق روڈ، سے ہزاروں گوداموں کو شہر کے مضافات میں منتقل کیا جائے۔
اس کے علاوہ، یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ شہر کے صنعتی علاقوں میں بھاری گاڑیوں کے لیے مخصوص سڑکیں قائم یا مختص کی جائیں اور انہی شاہراہوں پر موٹر سائیکلوں کے لیے علیحدہ ٹریک مختص کیے جائیں تاکہ مستقبل میں حادثات سے بچا جا سکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تاجر برادری نے بھی وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا تھا تاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے گڈز ٹرانسپورٹ کے خلاف اچانک اقدامات سے پیدا ہونے والے مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے مزید علاقوں میں لاک ڈاون لگایا جائے گا
?️ 12 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ کورونا کیسز
اگست
How to Avoid Avengers: Endgame Spoilers Online
?️ 28 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
محکمہ صحت کی ناقص حکمت عملی ڈینگی پھیلنے کی اصلی وجہ
?️ 9 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) کورونا کی وجہ سے دو سالوں سے ڈینگی پر
اکتوبر
قطر گیٹ اسکینڈل؛ کیا دوحہ کے ڈالرز نے صیہونی پالیسیوں کو خرید لیا؟
?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:قطر گیٹ کا معاملہ محض ایک مالی اسکینڈل سے آگے
اپریل
نعیم خان کا مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ سیاسی ناانصافیوں پر اظہار تشویش
?️ 12 مارچ 2024نئی دلی: (سچ خبریں) نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں
مارچ
افغانستان میں ایک بار پھر بم حملہ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 7 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے
جون
میانمار کی باغی فوج نے احتجاج کرنے والے ہزاروں ملازمین کو نوکری سے نکال دیا
?️ 10 مئی 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج نے احتجاج کرنے والے ہزاروں
مئی
سردار اختر مینگل کی قیادت میں بی این پی کا کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ جاری
?️ 29 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کا وڈھ
مارچ