ٹارگٹ کلنگ میں ملوث لیاری گینگ وار کا ملزم گرفتار

سی ٹی ڈی کی اہم  کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار

?️

کراچی(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے اہم  کارروائی کر تے ہوئے  لیاری گینگ وار کا اشتہاری ملزم معراج عرف چھوٹو گرفتار کرلیا، ملزم متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا۔ملزم نے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں کارروائی کی۔ انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کا کہنا ہے کہ کارروائی میں لیاری گینگ وار کا اشتہاری شوٹر معراج عرف چھوٹو گرفتار کرلیا گیا۔

چوہدری صفدر کا کہنا ہے کہ ملزم رحمٰن ڈکیت کا قریبی رشتہ دار اور گینگ وار ملزم ساجد واجد کا بھانجا ہے، ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔انچارج کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزم نے سنہ 2012 سے 2019 تک 4 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔

ملزم معراج نے سنہ 2019 میں پولیس اہلکار فاروق کو شہید کیا، سی ٹی ڈی، پولیس اہلکار فاروق کے قتل میں ملوث دیگر ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہے، گرفتار ملزم پرانا گولیمار اور لیاری سے بھتہ وصول کرتا تھا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

کراچی میں اومیکرون کیسز میں تیزی سے اضافہ

?️ 7 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم  نے جہاں

بلنکن کا عرب نیٹو کو بحال کرنے کا منصوبہ

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اپنے تازہ ترین ایران مخالف

وزیر اعظم نے مکمل لاک ڈاون پر لگائی روک

?️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)عوام کے براہ راست سوالوں کے جوابات دیتے ہوئےوزیرا اعظم

آزادکشمیر میں ہڑتال اور احتجاجی کال، وفاقی حکومت کا مذاکرات کا فیصلہ

?️ 23 ستمبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آزاد جموں و کشمیر میں ہڑتال

یہ نیتن یاہو کی آخری جنگ تھی: اسرائیل کا چینل 12

?️ 26 جون 2025سچ خبریں: رونین تسور نے اپنے ایک مضمون میں کہا ہے کہ

آگ سے کھیلنا بند کرؤ:شام کا صیہونیوں کو انتباہ

?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:حال ہی میں شام پر صیہونی حکومت کے حملوں کا دائرہ

غزہ پر اسرائیلی جبر ناکام ہو کر رہے گا: اردوغان

?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: ترکی صدر رجب طیب اردوغان نے بدھ کے روز زور

فلسطینی حامیوں میں آئرش طلباء بھی شامل 

?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیل کے ساتھ تثلیث یونیورسٹی کے تعلقات ختم کرنے اور اسرائیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے