ویکسین مکمل ہونے تک پابندیاں رہیں گی:فیصل سلطان

پاکستان نے ویکسینیشن میں ریکارڈ قائم کرد یا: ڈاکٹر فیصل سلطان

?️

اسلام آباد ( سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء نے تمام ممالک کے صحت کے نظام کو متاثر کیا ہے، اس وبا کا مقابلہ کوئی ایک ملک تنہا نہیں کر سکتا ، اس لیے کورونا وائرس کی وباء کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا اور جب تک تمام شہریوں کو کورونا ویکسین نہیں لگتی پابندیاں ختم نہیں ہو سکیں گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث مزید کورونا سے مزید 84 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ چوبیس گھنٹوں میں 1923 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 48 ہزار 937 ہے ، جن میں سے 3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 50 ہزار 393 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، اس دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 923 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 930,511 ہوگئی ہے اور اب تک صوبہ سندھ میں 3 لاکھ 22 ہزار 350 کورونا رپورٹ ہوئے ، صوبہ پنجاب میں یہ تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 789 ہے ، جب کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 072 افراد عالمی وباء کا شکار ہوچکے ہیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 ہزار 626 افراد مین کورونا کی تصدیق ہوئی ، صوبہ بلوچستان میں یہ تعددا 25 ہزار 589 بتائی گئی ہے  اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 456 اور گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 629 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 84 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 21 ہزار 189 ہوگئی ہے ، پاکستان میں کورونا وباء کے باعچ سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں ، جہاں 10 ہزار 241 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ صوبہ سندھ میں یہ تعداد 5 ہزار 105 بتائی گئی ہے ، اس کے علاوہ صوبہ خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 135 افراد کورونا سے انتقال کرگئے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 763 جب کہ گلگت بلتستان میں 107، صوبہ بلوچستان میں 287 اور آزاد کشمیر میں اب تک 551 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

یورپی ممالک کی جانب سے فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل حمایت 

?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا اور ناروے نے ایک مشترکہ بیان میں

گہری دراڑیں؛ صیہونیوں کی سیاسی جنگ سماجی میدان میں

?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی تارکین وطن کی جانب سے صیہونی سیاسی میدان میں مذہبی

آل سعود صیہونیوں کو خوش کرنے کے لیے کیا حرکتیں کرتے ہیں؟ انصار اللہ کے سربراہ کی زبانی

?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے تاکید کی

امریکی ڈالر عالمی تجارتی جنگوں کے لیے ایک ہتھیار 

?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پیر کے روز اس

سیاسی مخالفین کا کام مایوسی اور جھوٹ پھیلانا ہے: فواد چوہدری

?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا

یمنیوں کا سعودی عرب کے ملک خالد ہوئی اڈے پر حملہ

?️ 6 جون 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یمنی فوج کے سعودی عرب

جب بھی ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے ہم ڈیم کی بات شروع کردیتے ہیں۔ مریم اورنگزیب

?️ 3 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ

صدر مملکت وزیراعظم اور آرمی چیف کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 5 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی قبضے، مقبوضہ کشمیر کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے