ویکسینیشن نہ کرانے کے ناخوشگوار نتائج آنا شروع ہو گئے

ویکسینیشن نہ کرانے کے ناخوشگوار نتائج آنا شروع ہو گئے

?️

لاہور/کوئٹہ(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے تحفظ کے لئے ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے  تا ہم پاکستان کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن نہ کرانے کے ناخوش گوار نتائج نکلنا شروع ہو گئے۔اس سلسلے میں بعض شہروں میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور متروکہ وقف املاک بورڈ میں ویکسینیشن نہ کرانے پر 504 ملازمین کی تنخواہیں رک گئیں، ان ملازمین نے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرائے تھے۔متروکہ وقف املاک بورڈ نے 504 ملازمین کی اگست کی تنخواہ روکنے کا سرکلر جاری کر دیا، بورڈ کا کہنا تھا کہ بورڈ کے 1660 میں سے 1156 ملازمین نے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرائے۔

ادھر بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں کرونا ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں پیٹرول پمپس پر بینر آویزاں کیے گئے ہیں جن پر لکھا گیا ہے کہ ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو پیٹرول نہیں ملے گا۔رپورٹس کے مطابق اب کوئٹہ شہر میں کرونا ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو پیٹرول فراہم کرنے پر پابندی ہوگی۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے بھی فیصلہ کیا تھا کہ یکم ستمبر سے ویکسنیشین نہ کروانے والوں کو پیٹرول نہیں ملے گا،  لاہور  میں ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول پمپس پر بینر آویزاں کر دیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ یکم سمتبر سے کرونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو پیٹرول نہیں ملے گا۔

مشہور خبریں۔

کراچی پولیس چیف کا لاپتا بچوں کی بازیابی کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کا حکم

?️ 24 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی پولیس چیف نے افسران کو حکم دیا ہے

 کیا ٹرمپ کا پیوٹن کے ساتھ مذاکرات ہوں گے ؟

?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات این

حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے بعد ٹرمپ: ہم ڈیموکریٹس کی بلیک میلنگ میں کبھی نہیں جھکیں گے

?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: وفاقی حکومت کی فنڈنگ ​​میں 30 جنوری تک توسیع کے

صہیونی میڈیا کے نقطہ نظر سے لبنان کے جنگ بندی معاہدے کی مکمل شقیں

?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: Hadshot اسرائیل نے لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے

گیس صارفین سے 100 ارب روپے کی اضافی وصولی کا منصوبہ مؤخر

?️ 14 فروری 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ رمضان المبارک کے لیے پہلے ہی

چین کا امریکی دفاعی حدود پار کرنے والے میزائل کا تجربہ:واشنگٹن پوسٹ

?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کی حال ہی میں افشا ہونے والی دستاویزات

بیروت کے پیجرز دھماکوں میں صیہونی کابینہ کا کردار

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی اور صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی کابینہ

روس کا جدید ترین ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا اعلان

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے خطاب میں روس کے جدید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے