وکلا ایسے ریمارکس نہ دیں جس سے ججز کی توہین ہو، پاکستان بار کونسل

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان بار کونسل کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وکلا ایسے ریمارکس نہ دیں جس سے ججز کی توہین ہو۔ پاکستان بار کونسل کے ممبران نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی، اس میں بار کے وائس چیئرمین ہارون الرشید ، حسن رضا پاشا اور صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت شریک تھے۔

اس موقع پر وائس چیئرمین ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف انتخابی نشان سے متعلق فیصلہ دیا، سپریم کورٹ فیصلے میں کوئی قانونی خلا ہے تو دیکھا جاسکتا ہے، وکلا ایسے ریمارکس نہ دیں جس سے ججز کی توہین ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دور میں پاکستان تحریک انصاف کی درخواست رات کو لگتی تھی، سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دور میں پی ٹی آئی انے حق میں فیصلے آنے پر خوش تھے، اب آئین اور قانون کے مطابق فیصلے ہو رہے ہیں۔

وائس چیئرمین ہارون الرشید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے نام نہاد انٹرا پارٹی الیکشن ایک گاؤں میں کروایا ، پی ٹی آئی کو لانے والی طاقتوں نے ہی انہیں واپس بھیجا، پی ٹی آئی کا سربراہ جمہوری نہیں تھا جسے تحریک عدم اعتماد سےگھربھیجا گیا، سپریم کورٹ کے فیصلے میں کوئی قانونی سقم ہے تو بتائیں۔

صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت کا کہنا تھا کہ اداروں اور ججزپر تنقید کرنے والی روش کو روکنا ہوگا، کسی نے فیصلوں کے اوپر کوئی قانونی تنقید نہیں کی، صرف ججزکو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، ججز پر تنقید کے ٹرینڈ کو روکنا چاہیے، ہم ججز کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم ججز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں ججزکے خلاف مہم جوئی کی روایت چل پڑی ہے، فیصلے پر تنقید کرنے کے بجائے ججز کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 13 جنوری کی شب 11 بجکر 30 منٹ پر سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد پی ٹی آئی ’بلے‘ کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئی۔

مشہور خبریں۔

روس کا یورپی یونین کے روسی کھلاڑیوں کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات پر اعتراض

?️ 11 اگست 2026سچ خبریں:روس کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس نے بین الاقوامی کھیلوں

اسرائیلی جیلوں میں مزید 60 فلسطینی قیدی کورونا کا شکار

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے کلب نے منگل کی شام اعلان کیا کہ

وزیر اعظم کی کوششیں کامیاب ہو گئی

?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم  عمران خان اپنے بیانات میں بار بار عوام

MI6 یوکرین کے فوجیوں کو افریقہ کیوں بھیج رہا ہے؟

?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:برطانوی فارن انٹیلی جنس سروس، MI6 یوکرینی کرائے کے فوجیوں کے

انصار اللہ: خاموشی اور پسپائی امریکہ کو مزید مغرور بناتی ہے

?️ 6 جنوری 2026سچ خبریں: یمنی انصار اللہ نے لاطینی امریکہ کے خلاف امریکی دھمکی

برازیل اور تل ابیب کے درمیان کشیدگی میں اضافہ؛ وجہ ؟

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: برازیل کے وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع

یوکرین کو کس نے کھلونا بنایا ہے؟

?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: روسی صدر کے خصوصی ایلچی سے ملاقات میں شامی صدر

مسئلہ ٔفلسطین کے حل کے بغیر خطے میں امن نہیں ہوسکتا:بادشاہ اردن

?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:اردن کے بادشاہ نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے