?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہمیں وفاقی حکومت نےتحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، ملک میں مزید مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے۔
شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس ہمارے بچوں کا بہت بڑا دشمن ہے، سندھ بھر میں پولیو سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں، بدقسمتی سے آج بھی پاکستان میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ کسان مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا، زراعت پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ کہا زراعت کو مضبوط کرنا ہے، آج اگر کسانوں پر توجہ نہ دی تو کسی حکومت کا نہیں ملک کا نقصان ہوگا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کسان کو مضبوط کریں گے تو ملک کی معیشت مضبوط ہوگی، یہ بات بالکل درست ہے کہ (ن) لیگ کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا، پی ایس ڈی پی مل کر بنانے کا وعدہ ہوا تھا۔
شازیہ مرضی نے مزید کہا کہ اگر بند کمروں میں پی ایس ڈی پی بنائیں گے تو ناانصافی ہوتی ہے، ہمیں وفاقی حکومت نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، ہم نہیں چاہتے ملک کے مزید مسائل میں اضافہ کریں۔


مشہور خبریں۔
کوئی تسلیم کرے یا نہ کرے سیاسی طور پر عمران خان کو عوام کی حمایت حاصل ہے، اس معاملے پر امریکہ کا دباؤ بھی بڑھ سکتا ہے، شاہد خاقان عباسی
?️ 22 دسمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے کنونیئر و سابق وزیر اعظم
دسمبر
الیکشن میں جس پارٹی کو بھی موقع ملے اسے سادہ اکثریت ملنی چاہیے، شہباز شریف
?️ 28 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے
جنوری
علماء سے اپیل ہے کہ جمعہ کے خطبات میں سیلاب متاثرین کی مدد کا جذبہ عوام میں ابھاریں
?️ 20 ستمبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے علماء
ستمبر
حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
?️ 3 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل(جے کے سی آئی)اور
اگست
غزہ کے خلاف نہ رکنے والی صیہونی جارحیت
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: صہیونی فوجیوں نے ایک سال گزرنے کے بعد بھی غزہ
اکتوبر
غزہ پر بمباری بھی صہیونیزم کو جیت نہیں دلا سکی
?️ 25 اگست 2025 غزہ پر بمباری بھی صہیونیزم کو جیت نہیں دلا سکی فلسطینی امور
اگست
پڑوسی ممالک میں رنگین انقلاب نہیں آنے دیں گے:روس
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:روسی صدر نے کہا کہ کچھ اندرونی اور بیرونی قوتیں قزاقستان
جنوری
غزہ پر حملوں کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کا ردعمل
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے غزہ کی پٹی میں صیہونی
مئی