وفاقی کابینہ نے تینوں سروسز ایکٹس میں ترامیم کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب؛ وجہ؟

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے تمام وزراء کا 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر شکریہ ادا کیا جبکہ وزراء نے 27ویں ترمیم کی منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی، ترامیم کا مقصد افواج پاکستان سے متعلق قوانین کو ستائیسویں آئینی ترمیم سے ہم آہنگ کرنا ہے، ترامیم کے تحت چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ موجودہ چیئرمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد ختم ہو جائے گا۔

ان قوانین میں فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ایئر فورس، ایڈمرل آف دی فلیٹ کے عہدے بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے فیڈرل کانسٹیٹیوشنل کورٹ (پروسیجر اینڈ پریکٹس) ایکٹ 2025 کے مسودے کی بھی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 7 نومبر 2025 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

مشہور خبریں۔

صہیونی دشمن کے خلاف جنگ پوری امت مسلمہ کی جنگ ہے: مہدی المشاط

?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے یمن

اسرائیلی معیشت پر ۱۲ روزہ جنگ کے تباہ کن اثرات

?️ 21 جولائی 2025اسرائیلی معیشت پر ۱۲ روزہ جنگ کے تباہ کن اثرات ایران کی

غزہ جنگ میں بائیڈن کا رول

?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں:اتوار کو شائع ہونے والے ایک امریکی میڈیا پول کے نتائج

کیا ایران امریکہ جنگ ہو سکتی ہے؟امریکی صدر کا کیا کہنا ہے؟

?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی تقریر میں دعویٰ کیا ہے

ایس اوپیزپرمکمل عملدرآمد کیلئے وزیر اعظم نے فوج طلب کرلی

?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے لئے  وزیراعظم عمران

میں اسرائیل کی حمایت کرتی ہوں: ہیرس

?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے امیدوار 78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک

یونان کشتی حادثہ: اسپیکر قومی اسمبلی کا انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی پر زور

?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے حکومت پر

کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مزید 3 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست

?️ 16 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے