?️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مراد سعید نے ریحام خان کو اپنے خلاف مبینہ طور پر جاری پروپیگنڈہ اور بہتان تراشی پر قانونی نوٹس بھیجوا دیا ۔ ریحام خان 14روز میں تحریری معافی مانگیں بصورت دیگر ایک ارب روپے ہرجانہ کا مقدمہ دائر کروں گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قانونی نوٹس میں موقف اختیار کیا ہے کہ حال ہی میں وزارتوں کو دئیے گئے اہداف کی تقریب منعقد ہوئی ، میری وزارت نے 100 فیصد اہداف حاصل کرکے پہلا نمبرلیا لیکن آپ نے ایک مسودہ سے اس کارکردگی کو متنازع بنایا جس سے نا صرف ان کی ہتک ہوئی بلکہ وزارت سے منسلک اہلکاروں کی بھی حوصلہ شکنی ہوئی کیوں کہ کامیابیوں کو متنازعہ بنانے کے لئے آپکی تحریرسے بہتان تراشی کی گئی۔
قانونی نوٹس میں ریحام خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپ کے نام سے پہلے بھی ایک مسودہ لیک ہوا جس کی آج تک آپ نے تردید نہیں کی ، اس شائع کردہ مسودہ کا حوالہ دے کر بھی مراد سعید پر تہمت لگائی گئی لہٰذا آپ 14 روز میں اپنی اس تحریر کی وضاحت کرکے معافی مانگیں بصورت دیگر قانونی کارروائی کے لئے تیار ہو جائیں اور اگر وضاحت و معافی نہ مانگی گئی تو عدالت سے سخت سزا اور ایک ارب روپے ہرجانے کی استدعا کروں گا۔
ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنماء وفاقی وزیر مراد سعید کے حق میں بول اٹھے، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کسی کو حق نہیں رکن پارلیمنٹ کی عزت اچھالے، مجھے مراد سعید سے ہمدردی ہے، معاملہ پارلیمان میں اٹھایا جاتا تو مراد سعید کی عزت کا تحفظ کیا جاتا لیکن وہ پارلیمنٹ کی بجائے ایف آئی اے چلے گئے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمدردی محسن بیگ نہیں بلکہ مراد سعید کے ساتھ ہے، کسی کو حق نہیں رکن پارلیمنٹ کی عزت اچھالے، مراد سعید کو معاملہ پارلیمنٹ میں لانا چاہیے تھا لیکن وہ ایف آئی اے چلے گئے، اسپیکر کو احساس ہوتا تو پارلیمان میں کیس اٹھایا جاتا، اگر ایسا ہوتا تو مراد سعید کی عزت کا تحفظ کیا جاتا ، قانون توڑنے پر محسن بیگ کو جواب دینا ہوگا۔
مشہور خبریں۔
جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی، کسی فرد یا گروہ کو اختیار نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 22 جون 2025کراچی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد
جون
امریکہ کے میزائل تجرباتی مرکز میں زوردار دھماکہ
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی میڈیا کے مطابق، نورتھروپ گرومن (Northrop Grumman) کمپنی کے
اپریل
بائیڈن کی مقبولیت میں کمی کی وجوہات
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ، یوکرین کا
جون
عراق میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے کا نشانہ
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:عراقی میڈیا نے اس ملک میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے
جون
ورلڈ بینک نے پاکستان کو کتنے ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے؟
?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان سے ایک ارب 36 کروڑ
مارچ
جنگ نے اسرائیل کا جنازہ نکال دیا ہے: صہیونی ماہرین
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: وزارت اقتصادیات کے بجٹ ڈیپارٹمنٹ کے سابق سربراہوں کا خیال ہے
مئی
کیا صیہونی فلسطینی لیڈروں کو قتل کرکے جنگ جیت جائیں گے؟
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: فلسطین سے باہر حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے
جنوری
عراقی پولیس پر داعش کا حملہ
?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:عراق کے صوبہ کرکوک میں داعشی عناصر کے حملے میں عراقی
فروری