وفاقی وزیر اوورسیز چوہدری سالک حسین کا تمام ممالک سے اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانی چوہدری سالک حسین نے تمام ممالک سے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چوہدری سالک حسین نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ گلوبل فلوٹیلا کے ممبرز کو گرفتار کرنے پر تمام ممالک کو اسرائیل کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، عورتوں اور بچوں کو قتل کیا گیا لیکن تمام ممالک بے حس ہو کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی عمل پر پاکستان کو شدید ردِ عمل دینا چاہیے اور شدید ردِ عمل دیا جائے گا، پچھلے دو سال میں جو کچھ اسرائیل نے کیا ہے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ اسرائیل کو اِن سب مظالم اور بربریت پر ندامت بھی نہیں ہو رہی۔

اِن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہو رہی، ہم فلسطین میں جاری قتل عام کو روکنے کے لیے 20 نکات پر بات کر رہے ہیں۔

سالک حسین نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ پچھلے سال 7 لاکھ 35 ہزار لوگ پاکستان سے بیرون ملک نوکریوں کے لیے گئے، ہم پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک ترقی کے مزید مواقع تلاش کر رہے ہیں، امید ہے وائٹ کالر اور منیجمنٹ کی نوکریوں پر بھی لوگوں کو بھجوایا جائے گا۔

سالک حسین کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی میں کبھی ایسے اچھے پاک امریکا تعلقات نہیں دیکھے جتنے اب ہیں، ہمیں برابری کی سطح پر سب سے بات کرنی چاہیے۔

چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان بات چیت سے معاملات حل ہو جائیں گے، حکومت بڑا فریق ہے اِنہیں دل بڑا کرنا چاہیے، دو پارٹنرز میں لڑائی ہوتی رہتی ہے۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے یہ بھی کہا کہ کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں حکومت کو وہاں جانا چاہیے، آزاد کشمیر کے مسئلے پر بات چیت سے حل نکالنا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

امریکی انتخابات سے ایک روز قبل NBC کا نیا سروے: ہریس اور ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ

?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات 2024 کے آغاز سے ایک دن پہلے، NBC

ترکی کی حکمران جماعت کی کمزوری کیا ہے؟

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں: ترکی کے بعض سیاسی اور میڈیا حلقوں نے اعلان

عراقی مزاحمتی گروہوں کا امریکی قابضین کو اہم پیغام

?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی مزاحمتی گروپوں کی کوآرڈینیٹنگ کمیٹی نے کہا ہے کہ امریکی

میٹا نے سوشل گیم ایپلی کیشن متعارف کرادی

?️ 13 دسمبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) فیس بک کو اب میٹا کے نام سے یاد کیا

سی پیک کا دوسرا مرحلہ: خصوصی اقتصادی زونز، صاف توانائی، زراعت اور روزگار پر فوکس

?️ 12 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے پاک چین اقتصادی راہداری

غزہ میں 17 ہزار بچے شدید غذائی قلت کا شکار

?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: غزہ میں میڈیکل ریلیف آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر محمد ابو عفش نے

دنیا بھر کا اعتماد پاکستان کے ڈیفالٹ کی مہم چلانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے،وزیر داخلہ

?️ 10 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پوری

دمشق اور بیجنگ کے درمیان اسٹریٹجک معاہدے

?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد حال ہی میں سرکاری دورے پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے