وفاقی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، (ن) لیگ کے وزارت عظمٰی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے، بلاول بھٹو

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم وفاق میں حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے اور (ن) لیگ کے وزارت عظمٰی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔

اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارا اصولی فیصلہ ہوا ہے کہ ملک کو بحران سے نکالنا ہے، ہم ایک بار پھر پاکستان کھپے کا نعرہ لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں ہے، مینڈیٹ نہ ہونے کے باعث میں وزیر اعظم کا امیدوار نہیں ہوں، میں خود کو وزیراعظم کی دوڑ میں شامل نہیں کرتا ہوں۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیپلز پارٹی کے ساتھ بات نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، مسلم لیگ (ن) نے حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے مگر پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی بحران کو جنم نہیں دیں گے، نئے الیکشن اور سیاسی بحران سے بچنے کے لیے حکومت سازی میں تعاون کریں گے، پیپلز پارٹی سیاسی عدم استحکام نہیں چاہتی، اگر کوئی پارٹی حکومت نہ بنا سکی تو نیا الیکشن ہو گا۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اپنے منشور کے مطابق چلے گی، پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں وزارتیں نہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ْ سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دوسری جماعتوں سے رابطوں کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن جیسا بھی ہوا عوام نے حصہ لیا، عوام اب مزید عدم استحکام نہیں چاہتی، حکومت کی تشکیل کے لیے (ن) لیگ کے امیدوار کو وزیر اعظم کا ووٹ دیں گے، اگر پیپلز پارٹی حمایت نہیں کرتی تو دوبارہ الیکشن ہوں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو اس طرف لے کر جائیں جو عوام کا حق ہے، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتیں اپنی نہیں بلکہ ملک کی فکر کریں۔

انہوں نے بتایا کہ 18 ماہ کی سابقہ حکومت میں پارٹی کو شکایات تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں حکومت بنائے، خواہش ہے آصف زرداری ملک کے صدر بنیں، ملک جل رہا ہے، آگ بجھانے کی صلاحیت صرف آصف زرداری کے پاس ہے۔ بلاول بھٹو نے بتایا کہ ہم صدر، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار کھڑا کریں گے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کے 20 نکات ہمارے نہیں، فلسطین پر قائداعظم کی پالیسی پر ہی عمل پیرا ہیں، اسحٰق ڈار

?️ 3 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے

ٹرمپ موساد کے جال میں کیسے پھنس گئے؟

?️ 22 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف جنگ اور مذاکرات کے درمیان پھنسے ڈونلڈ ٹرمپ

سیلاب: برطانیہ کا پاکستان میں امدادی سرگرمیوں کیلئے اضافی ایک کروڑ پاؤنڈز کا اعلان

?️ 14 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کی

لبنانی حزب اللہ کا فلسطینی مجاہدین کے پیغام

?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے اس بات پر

یوکرین کے حوالے سے سہ فریقی مذاکرات ملتوی

?️ 26 فروری 2026 سچ خبریں:خبر رساں ادارے تاس نے ایک روسی ذریعے کے حوالے

مصر کے نئے منصوبے کا جائزہ

?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں: ون نیوز ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ مصر

ہم شام میں حکومت کی تبدیلی کے خواہاں نہیں ہیں: امریکی اہلکار

?️ 21 مئی 2022سچ خبریں:   العربی الجدید کو انٹرویو دیتے ہوئے شامی امور کے لیے

آئی ایم ایف نے 5 سال میں پاکستانی برآمدات سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھنےکی نفی کردی

?️ 1 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے 5 سال میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے