?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے آئندہ سال سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس پاسپورٹ میں درخواست گزار کی تمام تر تفصیلات محفوظ ہوں گی، چپ میں محفوظ مسافر کے کوائف اور سفری تفصیلات امیگریشن اور نادرا کے سسٹم سے لنک ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا، جس میں سیکریٹری داخلہ اورچیئرمین نادرا ، ڈی جی پاسپورٹ اورایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ سال سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ای پاسپورٹ کے اجرا کو ایک اہم اقدام کے طور پر بیان کیا جا رہا ہے، جو موجودہ مینوئل سسٹم میں تمام رکاوٹوں کو ختم کرنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آسانی سے آن لائن درخواستوں پر کارروائی کرنے میں مدد کرے گا۔خیال رہے مائیکرو چپ کارڈ کے حامل اس پاسپورٹ میں درخواست گزار کی تمام تر تفصیلات محفوظ ہوں گی، چپ میں محفوظ مسافر کے کوائف اور سفری تفصیلات امیگریشن اور نادرا کے سسٹم سے لنک ہوں گی۔
اس کے محفوظ سیکیورٹی فیچرز میں متعدد چیزیں شامل ہیں، ای پاسپورٹ کے مرکزی صفحے پر پاسپورٹ ہولڈر کی ایک کی بجائے 2 تصاویر ہوں گی، پاسپورٹ کا مرکزی صفحہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈاٹ پر مشتمل ہوگا، اور نئے پاسپورٹ میں جعل سازی اور مرکزی صفحے کی تبدیلی ناممکن بنائی گئی ہے۔
ای پاسپورٹ سے ایئر پورٹ پر دستاویزی سفری کارروائی انتہائی مختصر وقت میں مکمل ہوگی، ذرائع کا کہنا تھا کہ کم وقت میں بورڈنگ کارڈ، امیگریشن کی تکمیل سے طیارے تک تیز تر رسائی ممکن ہوگی۔


مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات یمن میں اپنے سیاسی عزائم کو دولت اور عزائم کے لیے وقف کر رہا ہے
?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے یمن میں سیاسی اور دولت کا تنازعہ
ستمبر
عراقی پارلیمنٹ غیر ملکی دباؤ کے باوجود حشد الشعبی قانون کی منظوری کے لیے تیار
?️ 19 اگست 2025عراقی پارلیمنٹ غیر ملکی دباؤ کے باوجود حشد الشعبی قانون کی منظوری
اگست
دو ماہ میں بجلی کی قیمت میں اضافے صارفین پریشان
?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دو ماہ میں بجلی کی قیمت میں اضافے سے
دسمبر
انگلینڈ کے نئے بادشاہ کے اسکینڈلز
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: سی ان ان نے رپورٹ کیا کہ ملکہ انگلینڈ
ستمبر
غزہ دوبارہ تعمیر ہوگا، نیتن یاہو اپنے مقاصد میں ناکام رہا
?️ 12 اکتوبر 2025غزہ دوبارہ تعمیر ہوگا،نیتن یاہو اپنے مقاصد میں ناکام رہا فلسطینی امور
اکتوبر
ٹیلی کام سروسز پر ایڈوانس ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
?️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ٹیلی کام سروسز پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح
دسمبر
بجٹ دستاویزات پر وزیر خزانہ کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 22 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) 24 جون کو شیڈول اختتامی خطاب کا انتظار کیے
جون
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی دستاویزات کا جائزہ مکمل کر لیا
?️ 21 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی کی مالی دستاویزات کا جائزہ ختم
مئی