?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکس کم کرنے کی تجویز سامنے آگئی، پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) ختم کرنے، بلڈرز اور ڈیولپرز کی رجسٹریشن شروع کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکس کم کرنے کی تجویز ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو کنسٹرکشن میں سرمایہ کاری کے لیے مراعات کی تجویز بھی دی گئی ہے، پراپرٹی ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی ردوبدل کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پراپرٹی پر ایف ای ڈی ختم کرنے پر غور کیا جائے گا، سمندر پار پاکستانیوں کو تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے مراعات کی تجویز دی گئی ہے۔
سمندر پارپاکستانیوں کے لیے پراپرٹی پر ایف ای ڈی ختم کرنے، پراپرٹی کی خریداری پر لیٹ، نان فائلرز کے لیےایکسائز ڈیوٹی میں ردوبدل کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
بجٹ میں پراپرٹی ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی ردوبدل کی تجویز ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ان تجاویز کو منظور کرلیا گیا تو پراپرٹی سیکٹر میں ایک بار پھر سرمایہ کاری میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کی ابتدا میں معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ نے پراپرٹی سیکٹرکی بحالی کی سفارشات پیش کی تھیں، حکومت کوبجٹ میں ٹرانزیکشن ٹیکسزکا بوجھ 2 سے ڈھائی فیصد کرنےکی تجویز دی گئی تھی۔
تھنک ٹینک نے اپنی سفارشات میں کہا کہ بجٹ میں جائیداد کی فروخت پر ٹیکسز 1.5 سے 2 فیصد کیےجائیں، اس وقت جائیداد کی فروخت پر ٹیکسز کی شرح 3 سے 4 فیصد ہے، جائیداد کی خریداری پر ٹیکسز ختم کیے جائیں، تاکہ اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ مل سکے۔
تھنک ٹینک نے قرار دیا تھا کہ تعمیرات کے شعبے پر ایڈوانس اور سیلز ٹیکس ختم کیا جائے اور ریئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کے سیکشن 7 ای کو آسان کیاجائے، جب کہ دوسرے شیڈول میں سیکشن 9 اے کو بحال کیا جائے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی حماس کے لئے جنگ بندی کی نئی تجویز کیا ہے؟
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:CNN نے آج صبح صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کی
دسمبر
ترکی میں امریکی جنگی بیڑے کی ازمیر بندر پر لنگراندازی کے خلاف عوامی احتجاج
?️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: ترکی کے شہر ازمیر میں سیکڑوں شہریوں نے امریکی جنگی
ستمبر
امریکی فوجی قافلوں کے ساتھ عراق میں دہشت گردوں کی دراندازی :عراقی سکیورٹی ماہر کا انتباہ
?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی کے ایک ماہر نے امریکی فوجی قافلوں کے ذریعے
فروری
نیتن یاہو مسجد الاقصیٰ کے خلاف بن گوئر کے منصوبے سے کیوں دستبردار ہوئے؟ خفیہ دستاویز کا انکشاف
?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے رمضان المبارک میں حالات کی خرابی کے
مارچ
ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ شاہ رخ خان کا مزاحیہ انداز
?️ 1 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے ٹوئٹرپر اپنے مداحوں
اپریل
مشرق وسطیٰ کے بحران کا ذمہ دار کون ہے؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے اس بات
اکتوبر
اسرائیلی فوج کے جرائم پر تنقید کے جواب میں کنیسٹ کے رکن کی معطلی
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیلی کنیسٹ
نومبر
وکیل قتل کیس: سپریم کورٹ کا چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
?️ 24 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں
جولائی