وفاقی آئینی عدالت نے خصوصی ڈیسک قائم کر دی، 2 نئے کیس موصول

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی وفاقی آئینی عدالت (ایف سی سی پی) کو جمعہ کے روز سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) کے ایک فیصلے کے خلاف پہلی مرتبہ اپیل موصول ہوئی ہے، جس کا اندراج اس کے لیے قائم کیے گئے خصوصی فائلنگ اور انفارمیشن ڈیسک کے باضابطہ افتتاح کے بعد کیا گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایف سی سی پی کے رجسٹرار محمد حفیظ اللہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ (آئی ایچ سی) کے احاطے میں اس ڈیسک کا افتتاح کیا، ایف سی سی پی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس ڈیسک کا قیام عوامی سہولت میں بہتری اور عدالتی خدمات تک رسائی میں اضافہ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

افتتاح کے موقع پر ڈیسک کو دو نئے مقدمات موصول ہوئے، جس سے اس کے عملی کام کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔

یہ ڈیسک کئی مقاصد کے لیے قائم کیا گیا ہے، جن میں ایف سی سی پی کے لیے نئے مقدمات کا اندراج، سائلین، وکلا اور عام افراد کو معلومات اور رہنمائی فراہم کرنا، اور عدالتی ریکارڈ کی مصدقہ نقول کے لیے درخواستیں وصول کرنا شامل ہے۔

انفارمیشن ڈیسک کے قیام سے قبل وکلا کو مشکلات کا سامنا تھا، کیونکہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ اپیلیں یا درخواستیں کہاں جمع کرانی ہیں۔

افتتاحی تقریب میں شریک جسٹس علی باقر نجفی نے اس اقدام کو عدالتی رسائی اور انتظامی کارکردگی کو مضبوط بنانے میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔

ایف سی سی پی نے عدالت کے اوقاتِ کار سے متعلق ایک باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا، تاکہ تمام متعلقہ فریقین کو وضاحت اور آسان رسائی مل سکے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ وفاقی عدالت ملک بھر کے سائلین کو بہتر سروس ڈیلیوری، شفافیت اور سہولت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

ایس ایچ سی کے فیصلے کے خلاف اپیل ایک خاندانی جائیداد کے تنازع سے متعلق ہے، جسے غلام شاہ عباسی نے ذاتی طور پر دائر کیا ہے، انہوں نے ہراسانی کے تدارک اور آئین کے تحت ملنے والے بنیادی حقوق کے تحفظ کی استدعا کی ہے۔

اپیل کنندہ نے وفاقی عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ 8 ستمبر کو ایس ایچ سی کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے، جس میں یہ کہہ کر مقدمہ نمٹا دیا گیا تھا کہ معاملہ نجی نوعیت کے سول تنازع سے متعلق ہے۔

انہوں نے ایف سی سی پی سے صوبہ سندھ کی حکومت کو مناسب تحفظ فراہم کرنے اور ان کے اہلِ خانہ کو ہراسانی یا جسمانی نقصان پہنچانے سے روکنے کا حکم دینے کی بھی درخواست کی۔

معاملہ بنیادی طور پر وراثتی جائیداد کے ایک خاندانی تنازع سے متعلق ہے، جو درخواست گزار کے مرحوم والد کی چھوڑی ہوئی ایک 3 منزلہ رہائشی عمارت اور اس سے ملحقہ دکانوں پر مشتمل ہے، جو حیدرآباد میں واقع ہے۔

درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اپنے والد نور محمد عباسی (متوفی 22 جولائی 2003) کی چھوڑی ہوئی وراثتی جائیداد میں اپنا قانونی حصہ مانگا تو اہلِ خانہ ان کے مخالف ہو گئے، جو ان کے بقول اس تنازع کی بنیاد ہے۔

اپیل کنندہ نے یہ الزام بھی لگایا کہ انہیں ان کے رشتہ داروں نے دھوکے سے حیدرآباد بلایا تاکہ وراثتی جائیداد میں حصہ دینے کا جھانسہ دیا جا سکے، مگر جب وہ سٹیزن کالونی گیٹ، حیدرآباد پہنچے تو انہیں مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا اور بعد ازاں 15 دن تک ایم کے (مجنوں خان) ہسپتال کے نشہ آور مریضوں کے وارڈ میں غیر قانونی طور پر قید رکھا گیا تاکہ ان کے خلاف جھوٹی بیان بازیاں تیار کی جا سکیں۔

انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ سندھ ریونیو بورڈ کراچی کے کمشنر کی جانب سے انہیں دھمکایا اور ہراساں کیا جا رہا ہے، اپیل کنندہ کے مطابق 29 اپریل 2024 کو اس حوالے سے آرام باغ تھانے میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کے اسرائیلی حکومت کی فوجی صنعتوں پر میزائل حملے

?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی اسلامی مزاحمت نے بدھ کی شب مقبوضہ فلسطین

نواز شریف کی خواہش پر کوئی تعیناتی نہیں ہو گی،شیخ رشید

?️ 10 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا

یورپ اسرائیل کے مغربی کنارے میں غیر قانونی الحاق کے خلاف

?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: یورپی کمیشن نے جمعرات کے روز جاری ہونے والے ایک

صیہونی حکومت کے اقدامات کے بارے میں اوباما کا بیان

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر براک اوباما نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت

شام میں تمہارا کھیل ختم ہوچکا،اب یہاں سے جانا ہوگا؛ایرانی سفیر کا امریکہ کو پیغام

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:شام میں ایرانی سفیر نے کہا کہ تہران شام پر کسی

آپ اسرائیلی ویزمین انسٹی ٹیوٹ کے بارے میں کیا جانتے ہیں جسے ایران نے نشانہ بنایا؟

?️ 15 جون 2025سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے گذشتہ رات مقبوضہ

فلسطینی مجاہدین کا حجاجِ بیت اللہ الحرام کے نام پیغام

?️ 15 جون 2024سچ خبریں: القسام بریگیڈ کے ترجمان نے حج کے عظیم اور بڑے

کورونا اور انفلوئنزا کی وباء کے باوجود فرانسیسی ڈاکٹروں کی ہڑتال میں توسیع

?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:فرانسیسی ڈاکٹروں نے تنخواہوں میں اضافہ اور کام کے بہتر حالات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے