وزیر داخلہ کی بلوچستان واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت

وزیر داخلہ نے نواز شریف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے  لورالائی بلوچستان میں ایف سی کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی بزدلانہ واقعہ تھا ، انہوں نے واقعے میں شہید نائیک شریف کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لورالائی بلوچستان میں ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعے کی شدید لافاظ میں مذمت کی اور ان کا کہنا تھا کہ ایف سی گاڑی پر فائرنگ ایک انتہائی بزدلانہ کاروائی ہے، دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائیاں ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔

دوسری جانب چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صوبہ بلوچستان کے علاقہ لورالائی کے قریب ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے نائیک کی بلند درجات کے لئے دعا کی۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی امن کیلئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اس طرح کی بزدلانہ تخریبی کارروائیوں سے ملک اور بالخصوص بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں، ملک دشمن عناصر کو بلوچستان میں قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔

مشہور خبریں۔

برطانوی مسلمانوں کے لیے حج کی رجسٹریشن مشکل

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:سعودیوں کی جانب سے بروقت ٹکٹ جاری نہ کرنے کی وجہ

کنست میں بن گویر کو شکست؛ فلسطینی قیدیوں تک ریڈ کراس کی رسائی پر پابندی کا بل مسترد

?️ 30 جون 2026سچ خبریں: اسرائیلی پارلیمان کی جنرل اسمبلی نے ایک ایسے بل کو

صیہونی مقبوضہ علاقوں سے تاریخی فرار

?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے اپنے شماریاتی بیورو کے سرکاری اعداد و شمار

ٹیکس وصولی میں اضافہ مضبوط معیشت سے ہی ممکن ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف

?️ 2 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس

غزہ نے تل ابیب کے فوجی و سیاسی مقاصد ناکام بنا کر تاریخی کامیابی حاصل کی

?️ 12 اکتوبر 2025غزہ نے تل ابیب کے فوجی و سیاسی مقاصد ناکام بنا کر

عراق کا گھریلو لین دین میں ڈالر کے بجائے دینار استعمال کرنے کا حتمی فیصلہ

?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:عراق کے مرکزی بینک کے سربراہ علی العلاق نے اتوار کو

اتنی آسانی سے نہیں نکلیں گے

?️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:لندن میں تعینات سعودی سفیر نے ایک تقریر میں کہا کہ

یمن کے سُقُطری جزیروں میں سعودی اور اماراتی فوجیوں کے مابین شدید جھڑپیں

?️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:باخبر ذرائع نے یمن کےسُقُطری جزیروں میں سعودی فوج اور متحدہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے