?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لورالائی بلوچستان میں ایف سی کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی بزدلانہ واقعہ تھا ، انہوں نے واقعے میں شہید نائیک شریف کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لورالائی بلوچستان میں ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعے کی شدید لافاظ میں مذمت کی اور ان کا کہنا تھا کہ ایف سی گاڑی پر فائرنگ ایک انتہائی بزدلانہ کاروائی ہے، دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائیاں ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔
دوسری جانب چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صوبہ بلوچستان کے علاقہ لورالائی کے قریب ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے نائیک کی بلند درجات کے لئے دعا کی۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی امن کیلئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اس طرح کی بزدلانہ تخریبی کارروائیوں سے ملک اور بالخصوص بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں، ملک دشمن عناصر کو بلوچستان میں قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی غیر قانونی بستیوں کی تعمیر میں اضافہ
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کرتے
جولائی
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حملوں کا سلسلہ جاری، تین فلسطینی شہید
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینیوں کے خلاف صیہونی پلیس کی بربریت جاری ہے۔ صیہونیوں
مئی
پیپلز پارٹی وفاق و پنجاب حکومتوں میں شامل ہوسکتی ہے۔ خواجہ آصف
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے
جولائی
واٹس ایپ کا اہم فیچر میں تبدیلی کا فیصلہ
?️ 4 فروری 2022سان فرانسسکو(سچ خبریں) پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی
فروری
دمشق کی خاموشی آنکارا کی صلح سے ٹوٹی
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کے سیاسی ذرائع ابلاغ کی جانب سے شام
اگست
سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ یمنی بچوں کے قتل عام کی تماشائی
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:یمنی ذرائع نے سلامتی کونسل اور یمن کے لیے اقوام متحدہ
فروری
پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر ن لیگ کے 10 ارکان کو معطل کرنے کا امکان
?️ 13 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر ن لیگ کے 10 ارکان کو
اپریل
پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان کیا بات چیت ہوئی؛کرملین کا بیان
?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:روسی صدارتی دفتر (کرملین) نے کہا کہ پیوٹن نے بحیرہ
مارچ