وزیر داخلہ نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرلیا

وزیر داخلہ کی صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر  میں عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے اور وزراء کا کہنا ہے کہ اس کا راہ حل تلاش کرر ہے ہیں ۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی ہے اس میں کوئی شک نہیں اس کا حل تلاش کرنا ہے ، تنخواہ دار طبقے کیلئے زیادہ مشکلات ہیں۔

راولپنڈی میں ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون بن چکا ہے جس کے تحت آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) سے ہی ہوں گے، ای وی ایم پر اپوزیشن نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ عدالت جائے گی یا نہیں۔ شیخ رشید  کا کہنا ہے کہ ہر الیکشن کے بعد دھاندلی کا رونا شروع ہو جاتا تھا، اب بھی دھاندلی کا رونا ہوگا، یہ انتخابات سے پہلے بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ، میرے مطابق پنجاب کے 40 جبکہ ملک بھر میں تقریباً 80 ایسے حلقے ہیں جہاں اوور سیز پاکستانیوں کا ووٹ انتخابی نتائج بدل کر رکھ دے گا اور جب وہ لوگ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو ووٹ دینگے تو یہ پھر کہیں گے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانی بنا کسی شرط کے آئی ایم ایف سے زیادہ پیسے ملک میں بھجواتے ہیں انہیں ووٹ کا حق حاصل ہونا چاہئے اور یہ حق انہیں عمران خان نے دیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ راولپنڈی کے تمام تعلیمی اداروں میں جلد ایوننگ شفٹ بھی شروع کریں گے، بہت جلد راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ لڑکے اتنا نہیں پڑھتے جتنی لڑکیاں پڑھتی ہیں، مستقبل میں ہماری بیٹی پڑھی لکھی ہوتی جا رہی ہے بیٹا نالائق ہوتا جارہا ہے، نئے سال سے غریب بستیوں کے اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے راولپنڈی میں کسی بدمعاش کو معزز نہیں بننے دیا، پاکستان میں لوگ باتیں بہت کرتے ہیں کام کوئی نہیں کرتا، میں نے 60 تعلیمی ادارے راولپنڈی میں بنائے جس کی کوئی مثال نہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح یونیورسٹی کے قیام پر مجھے استعفٰی دینا پڑا۔اپنے تعلیمی دور کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں امتحانات میں 60 سے زائد نمبرز نہیں لیے۔

مشہور خبریں۔

امریکی ڈاکٹروں کی نظر میں فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونی جرائم

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ میں رضاکارانہ خدمات انجام دے کر واپس آنے والے

صہیونی یونیورسٹیوں نےکی ہڑتال تیاری کی

?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں بدامنی کے بعد میڈیا نے اس حکومت کی

تنازعہ کشمیر علاقائی امن ، پاک بھارت خوشگوار تعلقات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ، حریت کانفرنس

?️ 27 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں پر صہیونی رپورٹر کی حیرت

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: ایک صیہونی صحافی نے غزہ سے ہونے والے راکٹ حملوں

اناج کے معاہدے میں ترکی کا کردار انتہائی قابل تحسین

?️ 14 اگست 2022سچ خبریں:   ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے

صہیونیوں نے غزہ کی تاریخی یادگاروں کے ساتھ کیا کیا ؟

?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں آثار قدیمہ، مذہبی یادگاریں اور سیاحتی

یمن کی جانب سے امریکی جہاز کی طرف میزائل فائر

?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز نے خلیج عدن میں ایک

امریکہ فسطینی بچوں کو مارنے کے لیے اب صیہونی حکومت کو کیا دے رہا ہے؟

?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: رفح پر اسرائیلی فوج کے ممکنہ زمینی حملے کی تشویش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے