?️
اسلام آباد(سچ خبریں) شیخ رشید نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں وزیر داخلہ شیخ رشید قوم سے ملک میں تین گھنٹے سوشل میڈیا بندھ رہنے کی وجہ سے قوم سے معافی مانگ رہا ہوں انہوں نے اپنے اس پیغام میں مزید کہا کہ ملک کے اندر کسی کو بھی دہشتگردی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
میں بطور وزیر داخلہ معذرت خواہ ہوں کہ ہم نے تین گھنٹے کے لیے واٹس، فیس بُک اور انسٹا گرام سمیت سوشل میڈیا کو بند کیا کیونکہ ان کی کال تھی کہ یہ شاید جمعے کے بعد نکلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بندش کی بدولت جمعہ پرسکون انداز میں گزرا اور پورے پاکستان میں یہ کہیں باہر نہیں نکلے۔انہوں نے جانوں کے نذرانے پیش کرنے پر پولیس اور رینجرز کے ساتھ ساتھ پنجاب اور کراچی کی انتظامیہ کو مبارکباد بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج سوشل میڈیا کے ذریعے ملک میں اشتعال انگیزی اور دہشت گردی پھیلانے والوں کو شکست ہو گئی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ آئندہ عوام کو سوشل میڈیا کی بنش کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے اور پاکستان آگے بڑھے جبکہ ملک کو پیچھے لے جانے اور انتشار پھیلانے والوں کو شکست ہوئی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے انہیں کالعدم قرار دے دیا ہے اور ان کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے بینک اکاؤنٹس بھی بند کریں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم ان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی ریکارڈ پر لائیں گے اور کسی بھی صورت ملک میں دہشت گردی کی اجازت نہیں دیں گے۔
یاد رہے کہ وزارت داخلہ کے حکم پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو جمعہ کو دن 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک عارضی طور پر بند کردیا تھا۔
وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ بند کی جانے والی ایپس میں فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ شامل تھیں یہ پابندی رواں ہفتے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج کے نتیجے میں ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لگائی تھی۔
گزشتہ روز حکومتِ پاکستان نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا تھا اور وزارت داخلہ نے تنظیم پر پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔
وزارت داخلہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے پاس یہ ماننے کے لیے مناسب وجہ موجود ہے کہ تحریک لبیک پاکستان دہشت گردی میں ملوث ہے اور انہوں نے ایسے کام انجام دیے جس سے ملک کے امن اور سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہو گئے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ انہوں نے عوام کو اشتعال دلاتے ہوئے ملک میں افراتفری کی صورتحال پیدا کی جس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نقصان پہنچا اور کچھ کی موت واقع ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق مشتعل افراد نے معصوم عوام کو بھی نقصان پہنچایا، بڑے پیمانے پر رکاوٹیں کھڑی کیں، دھمکی آمیز رویہ اپنایا اور نفرت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں سمیت سرکاری اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا۔
وزارت داخلہ کے مطابق مشتعل افراد نے ہسپتال کو ضروری اشیا کی ترسیل بھی روک دی اور عوام اور حکومت کو دھمکیاں دیں جس سے معاشرے میں خوف و ہراس اور عدم استحکام کی فضا پیدا ہو گئی۔
بعد ازاں انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے (نیکٹا) نے ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کردیا تھا جس کے بعد اس فہرست میں کالعدم تنظیموں کی تعداد 79 ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے علما کو اعتماد میں لینے کی کوشش کے طور پر وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے مذہبی اسکالرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا تھا، جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے انہیں ٹی ایل پی پر پابندی کی وجوہات سے آگاہ کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
توشہ خانہ کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد
?️ 6 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن کورٹ
مارچ
تحریک انصاف کا سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ
?️ 28 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد
جون
جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک
?️ 17 مارچ 2023خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب
مارچ
اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس
?️ 12 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف
اپریل
آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں ہوا: خواجہ آصف
?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی
نومبر
بوریل: ایک جنگی مجرم نے اپنے ہتھیار فراہم کرنے والے کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا!
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سابق سربراہ نے امریکی
جولائی
حکومت نے براہ راست نیا ٹیکس نہیں لگایا
?️ 17 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے
جون
حماس کے زیر حراست صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کے نام ٹرمپ خط
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں حماس کے پاس موجود
اکتوبر