وزیر داخلہ نے صرف ایک دن میں پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا

وزیر داخلہ نے صرف ایک دن میں پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا

?️

اسلام آباد ( سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے صرف ایک دن میں پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا، انہوں نے ایک دن میں پاسپورٹ کے اجراء سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اب ہم ایک دن پاسپورٹ کے اجراء کی طرف جا رہے ہیں، ایک دن میں پاسپورٹ کے اجراءکی فیس دس ہزار روپے ہو گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ صرف ایک دن میں پاسپورٹ جاری کرنے کی طرف جا رہے ہیں ،صرف 24گھنٹوں میں پاسپورٹ حاصل کیا جا سکے گا، جعلی شناختی کارڈز کی بہت زیادہ شکایات موصول ہوئی تھیں اس معاملے میں 136افراد کو نوکریوں سے برخاست کر دیا گیا ہے ،90انکوائریز  میں  300کے قریب افراد کو چارج کیا گیا ہے۔

افغانستان سے پیدل آنے اور جانے والے افراد سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان کے حالات انتہائی نازک ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ وہاں کے حالات اچھے ہوں ، ہمارے سارے ادارے بھی آن بورڈ ہوں اور اس کیلئے آن لائن ویزا بہتر سہولت ہے ، ویزا سٹیکر کے ساتھ ہم پرمٹ دے رہے ہیں ۔

شیخ رشید نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں کیلئے بھی نادرا کی سہولت لا رہے ہیں ، ہم نے طور خم اور چمن پر بھی نادرا کی گاڑیاں کھڑی کر رکھی ہیں ، سکردو میں شناختی کارڈ کی سہولت دیں گے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری

?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں ترقی کے عمل کا براہ راست تعلق بادشاہ

صیہونی فوج نے امدادی کارکنوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا؛صہیونی میڈیا کا اعتراف

?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کی خبروں پر پردہ ڈالنے والا صہیونی میڈیا

یمنی دارالحکومت کو ایک بار پھر سعودیوں نے نشانہ بنایا

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:  یمن میں عام شہریوں کے خلاف سعودی جارح اتحاد کے

بھارت دہشت گردی بند کرکے بامعنی مذاکرات شروع کرے۔ پاکستان

?️ 23 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب صائمہ سلیم

ایرانی میزائل کہاں کہاں لگے؟

?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی جانب

اب یوکرین میں انتخابات کا وقت آگیا ہے: ٹرمپ

?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘پولیٹیکو’ میگزین کے ساتھ خصوصی انٹرویو

کیا نیتن یاہو صیہونی حکام سے بات نہیں کرتے!؟

?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے قابض حکام کے درمیان اختلافات کے دائرے

دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم

?️ 19 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ دہشتگردی کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے