وزیر داخلہ نے تمام جماعتوں کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دے دی

جو قومیں شہداء کو بھول جائیں وہ حوصلہ ہار جاتی ہیں: شیخ رشید

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی اصلاحات پر بات چیت اور مذاکرات کرنے کی دعوت دے دی۔ان کا کہنا تھا کہ تلخیاں ختم کر کے بہتر الیکشن کے معاملات کی طرف جانا چاہیے، ورنہ کتنے ہی شفاف الیکشن کیوں نہ ہوں، ٹرمپ اور بائیڈن والا حال ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید نے  کہا کہ حکومت کو تین سال گزرچکے ہیں، چوتھے سال سے الیکشن کی تیاری شروع ہوجاتی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ  تلخیاں ختم کر کے بہتر الیکشن کے معاملات کی طرف جانا چاہیے، ورنہ کتنے ہی شفاف الیکشن کیوں نہ ہوں، ٹرمپ اور بائیڈن والا حال ہوجائے گا۔

دوسری جانب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی اے پی سی بلانے کی حمایت کردی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متنازع حکومتی الیکشن بل پر کُل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو جواب دیا کہ ہم آپ کے اس اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ممتاز زہرا بلوچ دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر

?️ 12 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت خارجہ نے ممتاز زہرا بلوچ کو دفتر خارجہ

بھارت اور اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے عالمی امن کوخطرہ لاحق ہے

?️ 17 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

سعودی اتحاد کی الحدیدہ جنگ بندی کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی

?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگجوؤں نے

ملک کی حفاظت کیلئے بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے 71 افراد کو سول اعزازات دینے کی منظوری.

?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت

داعش نے طالبانی وزیر کے قتل کی ذمہ داری قبول کی

?️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: داعش دہشت گرد گروہ کی خراسان شاخ نے اپنے ٹیلی

نگران حکومتِ پنجاب کا 9 مئی کی ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان کا جیل میں ٹرائل کا حکم

?️ 7 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران حکومتِ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے اُن

حزب اللہ کے ہاتھوں ہلاک یا زخمی ہونے والے صیہونیوں کی تعداد

?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: مزاحمتی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 4

یحییٰ السنوار کے آخری لمحات

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: ابو ابراہیم تمہارا دشمن تمہیں ذلیل کرنا چاہتا تھا، اس نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے